ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کاجل راگھونی نے اس مشہور اداکار کے ساتھ کیا انٹیمیٹ سین شوٹ ، تابڑتوڑ وائرل ہورہا ہے یہ بھوجپوری گانا

پون سنگھ کا ایک پرانا رومانٹک گانا وائرل ہورہا ہے ۔ اس بھجپوری گانے میں پون سنگھ نے اداکارہ کاجل راگھوانی کے ساتھ انٹیمیٹ سین بھی دئے ہیں ۔

  • Share this:
کاجل راگھونی نے اس مشہور اداکار کے ساتھ کیا انٹیمیٹ سین شوٹ ، تابڑتوڑ وائرل ہورہا ہے یہ بھوجپوری گانا
پون سنگھ کا ایک پرانا رومانٹک گانا وائرل ہورہا ہے ۔ اس بھجپوری گانے میں پون سنگھ نے اداکارہ کاجل راگھوانی کے ساتھ انٹیمیٹ سین بھی دئے ہیں ۔

بھوجپوری فلم انڈسٹری ان دنوں ہر معاملہ میں بالی ووڈ کو ٹکر دے رہی ہے ۔ جہاں ایک طرف بھوجپوری فلموں کی شوٹنگ اب بیرون ممالک ہونے لگی ہے ، وہیں دوسری طرف اب ان فلموں میں بولڈ اور انٹیمیٹ سین کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ اداکار پون سنگھ کو بھوجپوری سنیما کا شاہ رخ خان کہا جاتا ہے ۔ یعنی رومانس کے معاملہ میں وہ بالی ووڈ ہیرو سے کم نہیں ہیں ۔ حال ہی میں پون سنگھ کا ایک پرانا رومانٹک گانا وائرل ہورہا ہے ۔ اس بھجپوری گانے میں پون سنگھ نے اداکارہ کاجل راگھوانی کے ساتھ انٹیمیٹ سین بھی دئے ہیں ۔


یہ گانا کافی ہٹ ہوئی بھوجپوری فلم میں نے ان کو سجن چن لیا کا ہے ۔ یوں تو اس فلم کے سبھی گانے کافی پسند کئے گئے ہیں ، لیکن اس فلم کا گانا میرہی کے سکھ نہیں دیبو یہ رنیا ... کچھ زیادہ ہی دیکھا جارہا ہے اور آج تک یہ گانا یوٹیوب پر ٹرینڈ کررہا ہے ۔ اس گانے میں پون سنگھ اور کاجل راگھوانی کی شاندار کیمسٹری بھی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔


اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک لاکھوں ویوز مل چکے ہیں ۔ پون – اندو کی آواز میں گایا گیا یہ گانا حال ہی میں ڈی جے بھوجپوری ریکارڈس نام کے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا گیا ہے ۔ اس گانے کو پون سنگھ کے ساتھ اندو سونالی نے اپنی آواز دی ہے ۔ اس گانے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ پون سنگھ اور کالج راگھوانی کی زبردست کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ اس ویڈیو میں دونوں کافی بولڈ انداز میں نظر آرہے ہیں ۔


وہیں اگر پون سنگھ کی بات کریں تو ایک وقت ایسا تھا کہ وہ اپنی زیادہ تر فلموں اور ویڈیو میں اکشرا سنگھ کے ساتھ نظر آتے تھے ۔ دونوں کے درمیان معاشقہ کی خبریں بھی آئی تھیں ، لیکن کچھ وقت پہلے ہی دونوں کا کافی برے طریقہ سے بریک اپ ہوگیا تھا ، جس کے بعد سے دونوں ایک ساتھ اب نظر نہیں آرہے ہیں ۔
First published: Oct 07, 2019 07:00 PM IST