உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھوجپوری کوئنAkshara Singhنے’آفت‘گانے پر وجئے دیورکونڈہ کے ساتھ کیا زبردست ڈانس، خوب کیا جارہا ہے پسند

    وجئے دیورکونڈہ کے ساتھ اکشرا سنگھ کے ڈانس کا ویڈیو ہوا وائرل۔

    وجئے دیورکونڈہ کے ساتھ اکشرا سنگھ کے ڈانس کا ویڈیو ہوا وائرل۔

    Akshara Singh Vijay Deverakonda Danced Video: ’لائیگر‘(Liger) ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے جس میں وجئے دیورکونڈہ (Vijay Deverakonda) کے ساتھ اننیا پانڈے (Ananya Panday) اور مائیک ٹائیس نظر آرہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Bhojpur | Jharkhand | Mumbai | Chennai | Hyderabad
    • Share this:
      Akshara Singh Vijay Deverakonda Danced Video: وجئے دیورکونڈہ (Vijay Deverakonda)کی فلم لائیگر (Liger) آج سینماگھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ ریلیز سے پہلے ہی یہ فلم جم کر سرخیوں م یں تھی۔ اسپورٹس ڈرامہ اس فلم کا وجئے نے اننیا پانڈے کے ساتھ جم کر پروموشن بھی کیا۔ وہیں فلم کے گانوں کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔ وجئے دیورکونڈہ اور اننیا پانڈے کا اس فلم سے ’آفت‘ گانا خوب پسند کیا جارہا ہے۔ کئی ٹی وی اور بالی ووڈ ستاروں نے اس گانے پر اپنی ریل بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اب بھوجپوری کوئن اکشرا سنگھ (Akshara Singh) نے بھی وجئے کے ساتھ اس گانے پر زبردست ڈانس کیا ہے۔

      آفت گانے پر اکشرا سنگھ کے ساتھ وجئے دیورکونڈہ کا ڈانس
      اکشرا سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ 'آفت' گانے پر وجے دیوراکونڈا کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس گانے میں دونوں کی کیمسٹری شائقین کو بے حد پسند آرہی ہے۔ بتادیں کہ بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں اکشرا سنگھ۔ حال ہی میں وہ عامر خان کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی تشہیر کرتی نظر آئیں تھیں اور اب وہ فلم 'لایگر' کے گانے 'آفت' کابھی پروموشن کر رہی ہیں۔

      بھوجپوری فلموں کی مشہور ہیروئین ہیں اکشرا سنگھ
      اکشرا سنگھ کے انسٹاگرام اکاونٹ پر ان کے 4.8 ملین فالوورس ہیں جو بے صبری سے اداکارہ کے سوشل میڈیا پوسٹ کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ وجئے دیوکونڈہ کےس اتھ بھی ان کا یہ ڈانس ویڈیو خوب پسند کیا جارہا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Akshara Singh (@singhakshara)





      یہ بھی پڑھیں:

      Urfi Javed On Raksha Bandhan:اکشے کمار کی فلم ’رکشھابندھن‘کوعرفی جاویدنے بتایا30سال پرانا

      یہ بھی پڑھیں:
      فلمHaddiکاپوسٹردیکھ کرفینس نے نوازالدین کو بتایاارچنا پورن سنگھ، تو اداکارہ نے دیا یہ جواب

      بتادیں کہ ’لائیگر‘(Liger) ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے جس میں وجئے دیورکونڈہ (Vijay Deverakonda) کے ساتھ اننیا پانڈے (Ananya Panday) اور مائیک ٹائیس نظر آرہے ہیں۔ اس فلم سے جہاں وجئے نے بالی ووڈ ڈیبیو کیا ہے تو وہیں اننیا پانڈے نے جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری میں اپنا پہلا قدم رکھا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: