’لیڈی سنگھم‘ بنی بھوجپوری Queen رانی چٹرجی، شکتی کپور کو دے دیا چیلنج!
لیڈی سنگھم فلم میں رانی چٹرجی اور شکتی کپور ایک دوسرے کو ٹکر دیتے آئیں گے نظر۔
آپ کو بتادیں کہ رانی چٹرجی نے اپنے کیرئیر کا آغاز بھوجپوری فلم 'سسورا بڑا پیسہ والا' سے کیا تھا، اس فلم میں رانی بھوجپوری اسٹار منوج تیواری کے ساتھ نظر آئی تھیں۔
بھوجپوری کوئن رانی چٹرجی کا نام انڈسٹری کی ٹاپ اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہے۔ رانی چٹرجی کئی سالوں سے بھوجپوری سنیما میں کام کر رہی ہیں۔ رانی چٹرجی کو چاہنے والوں کی فہرست بھی بہت طویل ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید بڑھتی جا رہی ہے۔ اس درمیان، رانی چٹرجی کی فلم لیڈی سنگھم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
بھوجپوری اداکارہ رانی نے اپنی بھوجپوری فلم لیڈی سنگھم کا ٹریلر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں رانی چٹرجی اور اداکار شکتی کپور آمنے سامنے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں رانی اور شکتی کپور بھی کئی چیزوں میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
رانی اور شکتی کپور کی یہ ویڈیو ان کی بھوجپوری فلم لیڈی سنگھم کی ہے۔ فلم کا ٹریلر کافی دھماکے دار ہے، جس میں رانی چٹرجی پولیس کی وردی پہنے نظر آرہی ہیں، وہی شکتی اپنے دیسی روپ میں مضبوط کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں، فلم میں شکتی کپور منفی کردار میں نظر آئیں گے، جسکی جھلک ٹریلر میں دکھائی گئی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ رانی چٹرجی نے اپنے کیرئیر کا آغاز بھوجپوری فلم 'سسورا بڑا پیسہ والا' سے کیا تھا، اس فلم میں رانی بھوجپوری اسٹار منوج تیواری کے ساتھ نظر آئی تھیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔