ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

روی کشن اور نغمہ کا سپرہٹ Bhojpuri Song وائرل، سالوں بعد مداحوں کو پھر یاد آئی جوڑی

روی کشن (Ravi Kishan) اور نغمہ (Nagma) کا بھوجپوری گانا (Bhojpuri Song) سوشل میڈیا (Social Media) پر سالوں بعد ایک بار پھر دھمال مچا رہا ہے۔ یوٹیوب پر ایک بار پھر ٹرینڈ کررہا ہے۔

  • Share this:
روی کشن اور نغمہ کا سپرہٹ Bhojpuri Song وائرل، سالوں بعد مداحوں کو پھر یاد آئی جوڑی
روی کشن اور نغمہ کا سپرہٹ Bhojpuri Song وائرل، سالوں بعد مداحوں کو پھر یاد آئی جوڑی

ممبئی: بھوجپوری فلم انڈسٹری ان دنوں زبردست ترقی کر رہی ہے، جہاں ایک طرف اب بھوجپوری فلموں کی شوٹنگ بیرون ممالک میں ہونے لگی ہے، وہیں دوسری طرف بھوجپوری اسٹارس کی فین فالوئنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ وہیں بھلے ہی اس انڈسٹری میں کافی تبدیلی ہوگئی ہے، لیکن اس انڈسٹری کی ایک سپرہٹ جوڑی کی فین فالوئنگ ابھی تک کم نہیں ہوئی ہے۔ یہ جوڑی ہے روی کشن (Ravi Kishan) اور نغمہ (Nagma) کی۔ دونوں نے اداکار اور اداکارہ کے طور پر اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ وہیں اس کے بعد دونوں نے ہی سیاست میں اپنے نئے سفر کی شروعات کی تھی۔ بھوجپوری انڈسٹری میں ان دونوں کی فین فالوئنگ کافی زبردست تھی۔ ان دونوں کی فلمیں اور بھوجپوری گانے (Bhojpuri Song) کافی ہٹ ہوئے تھے۔ وہیں سالوں بعد مداح جوڑی کو ایک بار پھر سے یاد کر رہے ہیں۔


دراصل، حال ہی میں روی کشن اور نغمہ کا ایک سپر ہٹ بھوجپوری گانا سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہا ہے۔ یہ بھوجپوری گانا روی کشن کی فلم ’پنڈت جی بتائی نا بیاہ کب ہوئی’ کا ہے۔ 2005 میں آئی اس فلم کے یوں تو سبھی گانے ہٹ ہوئے تھے، لیکن اس کے ایک گانے ’لہنگا اٹھا دیب ریموٹ سے’ کو ناظرین کا کچھ زیادہ پیار ملا تھا۔ وہیں اس گانے کو لوگ آج بھی پسند کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ گانا آج بھی یوٹیوب پر ٹرینڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔




اس گانے میں دونوں کی رومانٹک کمسٹری فینس کو اپنا دیوانہ بنا رہی ہے۔ اس رومانٹک گانے پر یوٹیوب پر 5,762,945 سے زیادہ ویووز آچکے ہیں یعنی 57 ہزار سے زیادہ دیکھا جا چکا ہے۔ روی کشن کو بھوجپوری سنیما کا شاہ رخ خان کہا جاتا ہے۔ وہ بھوجپوری کے علاوہ بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ میں بھی کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے سلمان خان اور اکشے کمار جیسے بڑے سپر اسٹار کے ساتھ بھی فلمیں کی ہیں۔ روی کشن کو سال 2019 میں بی جے پی نے گورکھپور سے ٹکٹ دیا۔ وہ یہاں سے الیکشن جیتے اور پارلیمنٹ تک پہنچے۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 27, 2020 11:38 PM IST