உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش میں کانگریس نے جاری کی پہلی فہرست، 155 امیدواروں کا اعلان

    کانگریس فائل تصویر

    کانگریس فائل تصویر

    مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے ہفتہ کے روز امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔

    • Share this:
      مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے ہفتہ کے روز امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس میں ریاست کےاسمبلی حلقوں کے لئے 155 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ کانگریس نے اعلان کیا تھا کہ وہ 31 جولائی سے قبل اپنی پہلی فہرست جاری کر دےگی۔ لیکن ایک - ایک سیٹ اور ایک - ایک نام کے لئے پارٹی میں اس قدر آپسی مقابلہ تھا کہ 3 نومبر کو یہ نام طے ہو پائے۔
      اس سے قبل تقریباََ ایک ماہ سے اسکریننگ کمیٹی کی مسلسل میراتھن میٹنگس ہو رہی تھی۔ لیکن لیڈران کے آپسی اختلافات کی وجہ سے نام طے نہیں ہو پا رہے تھے۔
      ستمبر میں بھوپال دورے پر آئے پارٹی صدر راہل گاندھی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیراشوٹ سے اترے یعنی باہری امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔ ٹکٹ بانٹنے میں صرف جیتنے والے کارکنان کو ہی ترجیح دی جائےگی۔ اس کے بعد پارٹی نے سروے کرایا اور لیڈران  سے رائے مشورہ بھی کیا۔ دیکھیں امیدواروں کی پوری فہرست۔

      mp congress list

       

      list-2

       

      list-3

       

      list-4

      list-6
      First published: