உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Amisha Patel کے خلاف بھوپال کی عدالت نے جاری کیا وارنٹ، 4 دسمبر کو پیشی کا حکم، یہ ہے ماجرا

    Warrant against Amisha Patel over cheque bounce: یہ معاملہ 32.25 لاکھ روپئے کے چک باونس کا ہے۔ یوٹی ایف ٹیلی فلمس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ معاملے کو فائل کیا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ نے ان سے فلم بنانے کے لئے پیسے لئے تھے اور جو دو چیک اداکارہ نے کمپنی کو دیئے وہ باونس ہوگئے۔

    • Share this:
      Warrant against Ameesha Patel over cheque bounce: یو ٹی ایف ٹیلی فلمس پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی (UTF Telefilms Private Limited Company) کے چیف باونس معاملے (check bounce case) میں امیشا پٹیل (Ameesha Patel) کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ بھوپال (Bhopal) کی ایک ضلع عدالت نے اداکارہ کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اپنے حکم میں امیشا پٹیل کو 4 دسمبر کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

      امیشا پٹیل سے متعلق کیا ہے معاملہ

      دراصل، یہ معاملہ 32.25 لاکھ روپئے کے چک باونس کا ہے۔ یوٹی ایف ٹیلی فلمس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ معاملے کو فائل کیا گیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ نے ان سے فلم بنانے کے لئے پیسے لئے تھے اور جو دو چیک اداکارہ نے کمپنی کو دیئے وہ باونس ہوگئے۔

      4 دسمبر کو عدالت میں ہوگی پیشی

      یوٹی ایف ٹیلی فلمس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے وکیل روی پنتھ کے مطابق، فرسٹ کلاس ڈسٹرکٹ جج روی کمار بوراسی نے امیشا پٹیل کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ انہوں نے یوٹی ایف ٹیلی فلمس پرائیویٹ لمیٹیڈ کی طرف سے بھوپال عدالت میں لایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ امیشا ضمانتی وارنٹ لینے کے بعد اگر 4 دسمبر کوضلع عدالت میں حاضر نہیں ہوتی ہیں، تو گرفتاری وارنٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      لال رنگ میں بھوجپوری اداکارہ نے برپا کیا قہر، بولڈنیس کے معاملے میں Sunny Leone کو دیتی ہیں ٹکر، دیکھیں تصاویر

      اندور میں بھی درج ہے ایک معاملہ

      واضح رہے کہ بھوپال کے علاوہ بھی بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے خلاف اندور میں بھی 10 لاکھ روپئے کے چیک باونس معاملے میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں.

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: