اگلا سال ہوگا بھومی پیڈنیکر کے نام۔۔۔ان دھماکہ دار فلموں میں آئیں گی نظر
اگلا سال ہوگا بھومی پیڈنیکر کے نام۔۔۔ان دھماکہ دار فلموں میں آئیں گی نظر
بھومی کی اگلے سال آنے والی فلموں میں ’بھیڑ، افواہ، دا لیڈی کلر، بھکت اور مدثر عزیز کی اگلی فلم گوندہ نام میرا شامل ہیں۔‘ وہیں اس سال آنے والی فلم گوندا نام میرا 16 دسمبر کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کو تیار ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر اپنی شاندار ایکٹنگ اور بولڈ انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں انکا بولڈ فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا تھا اور فینس کو کافی پسند آیا تھا۔ ان دنوں اداکارہ اپنی آنے والی فلم ’گوندہ نام میرا‘ کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں۔
بھومی نے کہا’مجھے خود پر فخر ہے‘ اپنے کرئیر پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا، ’آج ہندی فلم انڈسٹری میں اس کامیاب اداکارہ میں سے ایک کامیاب اداکارہ ہونا حیرت انگیز لگتا ہے اور مجھے خود پر فخر ہے کہ، میں اپنی کڑی محنت سے آج یہاں تک پہنچنے میں کامیاب رہی ہوں، فلم انڈسٹری سے نہیں ہونے کے بعد بھی آج بالی ووڈ میں جس مقام پر ہوں، وہاں تک پہنچنے کے سفر میں تھوڑا وقت ضرور لگا ہے، لیکن میں سچ کہوں تو تھوڑا وقت لگنے کا مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔‘
کیسا کردار نبھا رہی ہیں بھومی انہوں نے آگے کہا، میرا سفر ہی مجھے ایک اچھا فنکار بناتا ہے اور میری آنے والی فلم میں، میں ایک بیوی کا رول نبھارہی ہوں جس کی شادی شدہ زندگی کافی پریشانیوںس ے بھری ہے اور میں ایسا کردار آگے بھی کرنا چاہوں گی۔‘
الگ الگ کرداروں کا اٹھارہی ہیں مزہ ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ ایک کے بعد ایک ریلیز کا فائدہ اٹھائیں گی۔ جیسا کہ اداکارہ نے کہا، ’جب سے میں نے ’دم لگا کے ہائیشا‘ کے ساتھ کام کرنا شروع کیا ہے، اس وقت سے میں ایک نڈر خاتون کے کرداروں کے طور پر مزہ اٹھارہی ہوں۔ میں خود کو خوش قسمت مانتی ہوں کہ میرے پاس اگلے ایک سال میں سات فلمیں ہیں، جن میں میں خواتین کے الگ الگ روپ کے کردار کو نبھاوں گی۔
آنے والی فلمیں بھومی کی اگلے سال آنے والی فلموں میں ’بھیڑ، افواہ، دا لیڈی کلر، بھکت اور مدثر عزیز کی اگلی فلم گوندہ نام میرا شامل ہیں۔‘ وہیں اس سال آنے والی فلم گوندا نام میرا 16 دسمبر کو او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کو تیار ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔