ننگے پاوں ہی گوا سے واپس لوٹی عرفی جاوید، نظر آئی ایسی حالت میں، دیکھتے ہی لوگوں نے پوچھا: رات کی اتری نہیں کیا؟، دیکھئے Video
ننگے پاوں ہی گوا سے لوٹی واپس عرفی جاوید، نظر آئی ایسی حالت میں، دیکھتے ہی لوگوں نے پوچھا: رات کی اتری نہیں کیا؟، دیکھئے Video
Urfi Javed Spotted Bare Foots Video: یہ دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ عرفی نے پاوں میں کچھ نہیں پہنا ہوا تھا، وہ ایئرپورٹ پر ننگے پاؤں چل رہی تھیں۔ پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ میں بہت ڈری ہوئی ہوں ۔
نئی دہلی : جو اداکارہ عرفی جاوید کو فالو کرتے ہیں وہ بخوبی جانتے ہیں کہ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے گوا میں چل کررہی تھیں۔ اپنی ڈریس اور لکس سے ہمیشہ چونکا دینے والی عرفی کا ائیرپورٹ لک دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔ اس مرتبہ لوگوں نے کچھ ایسا دیکھ لیا کہ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا ، لیکن انہیں یقین کرنا پڑے گا کیونکہ عرفی جاوید کچھ بھی کر سکتی ہیں ۔
دراصل گوا سے ممبئی واپس آتے وقت عرفی نے سوئمنگ سوٹ کے ساتھ پھٹی ہوئی شارٹس پہن رکھی تھی۔ پیپرازی کی پسندیدہ عرفی جیسے ہی ایئرپورٹ سے باہر آئیں تو لوگوں نے انہیں گھیر لیا۔ یہ دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ عرفی نے پاوں میں کچھ نہیں پہنا ہوا تھا، وہ ایئرپورٹ پر ننگے پاؤں چل رہی تھیں۔ پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ میں بہت ڈری ہوئی ہوں ۔
عرفی نے بتایا کہ میں نے گوا میں کافی مزہ کیا اب میری آنکھیں نہیں کھل رہی ہیں۔ ایئرپورٹ پر ننگے پاؤں چلنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں ہیلس لے کر آئی تھی ، مگر اب پہننے کی ہمت نہیں ہورہی ہے۔ چپل کے بغیر ہونے کی وجہ سے ان کے پاؤں کافی گندے نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین عرفی سے چٹکی لینے لگے۔ کبھی پلاسٹک، سیفٹی پن تو کبھی کپڑوں کی بجائے صرف پھول چپکائے ہی باہر آنے والی عرفی کا یہ انداز بھی نرالا ہے۔ ایک تو یہاں تک پوچھ لیا کہ رات کی اتری نہیں کیا ؟
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔