உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    M Balayya Dies: فلم انڈسٹری کو صدمہ ، اس مشہور اداکار کا ہوا انتقال، 300 فلموں میں کام کرکے بنائی تھی شناخت

    M Balayya Dies: فلم انڈسٹری کو صدمہ ، اس مشہور اداکار کا ہوا انتقال، 300 فلموں میں کام کرکے بنائی تھی شناخت

    M Balayya Dies: فلم انڈسٹری کو صدمہ ، اس مشہور اداکار کا ہوا انتقال، 300 فلموں میں کام کرکے بنائی تھی شناخت

    M Balayya Dies: ہندوستانی فلم انڈسٹری کے تجربہ کار اداکار ایم بالیا کا ہفتہ کی صبح حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا، ان کی عمر 94 برس تھی۔ انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی تھی ۔

    • Share this:
      M Balayya Dies: ہندوستانی فلم انڈسٹری کے تجربہ کار اداکار ایم بالیا کا ہفتہ کی صبح حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا، ان کی عمر 94 برس تھی۔ انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی تھی ۔ ان کی موت کے بعد ٹالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اداکار اور ایم ایل اے ننداموری بالاکرشنا نے بھی بالیا کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک نوٹ لکھا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اس مشہور اداکارہ کو لوگ دیتے تھے طعنے، کہنے لگے تھے 'حاملہ'، ہمبستر نہیں ہونے پر ڈائریکٹر نے کردیا تھا ریجیکٹ، اب چھلکا درد


      ایم بالیا نے تاپی چانکیہ کے ڈٓائریکشن اور سارتھی اسٹوڈیو کے ذریعہ بنائی گئی ایک سماجی فلم ایتھوکو پائی ایتھو سے بطور اداکار اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا ۔ انہوں نے 'پاروتی کلیانم'، 'بھاگیہ دیوتا'، 'کم کم ریکھا'، 'کرشن کماری' جیسی فلموں میں اداکاری کرکے اپنی شناخت بنائی۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے تقریباً تین سو فلموں میں اداکاری کی۔ ان کے ذریعہ لکھے گئے ناٹ نلوپو ٹیلوپو کو بعد میں چللیلی کپورم میں دوبارہ بنایا گیا اور اسے آندھرا پردیش کی حکومت سے گولڈ نندی ایوارڈ ملا ۔


      ایم بالیا نہ صرف ایک اداکار تھے بلکہ وہ تیلگو سنیما کے پروڈیوسر، اسٹوری رائٹر اور ہدایت کار بھی تھے۔ انہوں نے ‘Chelleli Kapuram’, ‘Neramu Siksha’, ‘Annadammula Katha’, ‘Ooriki Ichina Maata’, ‘Pasupu Taadu’, ‘Allari Paandavulu’, ‘Kirayi Alludu’ جیسی کئی فلمیں پروڈیوس کیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے : جب شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے بلانے پر بھی پارٹی میں نہیں گیا یہ اسٹار، اب بتائی وجہ



      وہ امراوتی منڈل کے گنٹور ضلع چاوپاڈو میں مناو گورویا چودھری اور اناپورنمما کے یہاں پیدا ہوئے۔ انہوں نے چنئی سے انجینئرنگ بی ای (مکینیکل) کی تعلیم حاصل کی تھی اور اپنے کالج کے دنوں کے ڈراموں سے متاثر ہو کر تاپی چانکیہ کی رہنمائی میں فلموں میں قدم رکھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: