உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام کی لاش دو ٹکڑوں میں ملی ، گھر سے شوٹنگ کیلئے نکلی تھیں، شوہر گرفتار

    لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام کی لاش دو ٹکڑوں میں ملی ، گھر سے شوٹنگ کیلئے نکلی تھیں، شوہر گرفتار

    لاپتہ اداکارہ رائمہ اسلام کی لاش دو ٹکڑوں میں ملی ، گھر سے شوٹنگ کیلئے نکلی تھیں، شوہر گرفتار

    بنگلہ دیش کی اداکارہ رائمہ اسلام شیمو (Bangladeshi Actress Raima Islam Shimu Found Dead) کی لاش ڈھاکہ کے کیرانی گنج میں ایک پل کے قریب بوری میں بند برآمد کی گئی ہے ۔ رائمہ کی لاش دو ٹکڑوں میں ملی ہے ۔

    • Share this:
      ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی اداکارہ رائمہ اسلام شیمو (Bangladeshi Actress Raima Islam Shimu Found Dead) کی لاش ڈھاکہ کے کیرانی گنج میں ایک پل کے قریب بوری میں بند برآمد کی گئی ہے ۔ رائمہ کی لاش دو ٹکڑوں میں ملی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وہ گزشتہ کچھ دنوں سے لاپتہ تھیں ۔ پولیس کی جانچ میں انکشاف ہوا کہ اس علاقہ کے لوگوں نے پیر 17 جنوری کو قدم ٹولی علاقہ میں علی پور پل کے قریب اداکارہ کی لاش دیکھی تھی اور اس کی اطلاع پولیس کو دی تھی ۔ رائمہ کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں ۔ پولیس کو یقین ہے کہ کسی مجرم نے ان کا قتل کیا ہے ۔

      رائمہ اسلام شیمو  (Raima Islam Shimu Postmartam) کے جسم پر پائے جانے والے زخموں کے نشانات سے پولیس کو یقین ہوگیا کہ اتوار کو مجرموں نے انہیں قتل کیا ہوگا اور اس کے بعد لاش پھینک دی ہوگی ۔ ایک سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سر سلیم اللہ میڈیکل کالج اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے اور معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔

      ڈھاکہ پولیس نے اس معاملہ میں اداکارہ کے شوہر اور اس کے دوست سمیت 6 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ منگل کی دو پہر پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ رائمہ اسلام شیمو کے شوہر سخاوت ، اس کے دوست اور ڈرائیور کو تین روزہ ریمانڈ پر لیا گیا تھا ، جس کے بعد اس نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے رائمہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔

      اس سے قبل رائمہ اسلام شیمو کے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے رشتہ داروں نے اتوار کو کالاباغان پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی ۔ پولیس نے غیر فطری موت کا مقدمہ بھی درج کر لیا اور اداکارہ کے شوہر سخاوت علی نامی شخص کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا ۔ علی کے ساتھ اس کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ حالانکہ کہا جا رہا ہے کہ شیمو کے شوہر نے ہی اتوار کو کالا باغان پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ بیوی لاپتہ ہے ۔

      قابل ذکر ہے کہ رائمہ اسلام شیمو کی عمر 45 سال تھی ۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز 1998 میں فلم 'برتمان' سے کیا تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے 25 فلموں میں کام کیا ہے ۔ وہ بنگلہ دیش فلم آرٹسٹ ایسوسی ایشن کی ایسوسی ایٹ ممبر تھیں ۔ فلموں کے علاوہ انہوں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا اور پروڈکشن میں بھی ہاتھ آزمایا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: