سڑک حادثہ میں 29 سالہ ٹی وی اداکارہ کی موت، صدمے میں اہل خانہ اور فینس
سڑک حادثہ میں 29 سالہ ٹی وی اداکارہ کی موت، صدمے میں اہل خانہ اور فینس
Suchandra dasgupta Death : ٹی وی اداکارہ سوچندرا داس گپتا کی اچانک موت کی خبر سے ان کے فینس اور قریبیوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے ۔ وہ گزشتہ رات جب شوٹنگ سے لوٹ رہی تھیں، تبھی ان کی بائیک حادثہ کا شکار ہوگئی ۔
نئی دہلی : ٹی وی اداکارہ سوچندرا داس گپتا کی اچانک موت کی خبر سے ان کے فینس اور قریبیوں کو گہرا صدمہ پہنچا ہے ۔ وہ گزشتہ رات جب شوٹنگ سے لوٹ رہی تھیں، تبھی ان کی بائیک حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ وہ کولکاتہ کے پانی ہاٹی کی رہنے والی تھیں ۔ پولیس کے مطابق اداکارہ نے گھر جانے کیلئے ایپ پر مبنی بائیک رائیڈ کی خدمت لی تھی ۔ گھوش پارا ایریا کے نزدیک یہ حادثہ پیش آیا ۔
شخص جو ایپ پر مبنی بائیک چلا رہا تھا، اس نے سائیکل کے اچانک سامنے آجانے کے بعد بریک لگانے کی کوشش کی ۔ اداکارہ بائیک کے اچانک رکنے سے لگے جھٹکے کی وجہ سے کچھ دور جاکر گریں اور قریب سے گزر رہی لاری ان کے اوپر چڑھ گئی ۔ حادثہ کے چشم دیدوں کے مطابق اداکارہ نے ہیلمیٹ پہن رکھا تھا، لیکن اس سے ان کی جانچ نہیں بچ سکی ۔ آس پاس کے لوگ مدد کیلئے آگے آئے، انہیں اسپتال پہنچایا، لیکن انہوں نے اپنی آخری سانسیں جائے واقعہ پر ہی لے لی تھیں ۔ پولیس نے لاری کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔
حادثہ سے ہر کوئی غمزدہ اور حیران ہے ۔ سوچندرا ٹی وی شوز میں چھوٹے چھوٹے کردار نبھاتی تھیں ۔ وہ صرف 29 سال کی تھی ۔ حادثہ کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کیا، جس کی وجہ سے بی ٹی روڈ پر جام لگ گیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔