آر آر آر فلم کے 'ناٹو ناٹو' گانا کی آسکر میں ہوئی انٹری، آریجنل سانگ کٹیگری میں ملی جگہ
آر آر فلم کے 'ناٹو ناٹو' گانا کی آسکر میں ہوئی انٹری، آریجنل سانگ کٹیگری میں ملی جگہ
Oscar 2023 RRR Naatu Naatu Song: باہوبلی فیم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر گزشتہ سال مارچ میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کا مشہور گانا 'ناٹو ناٹو' لوگوں کی زبان پر ہے۔ اس گانے کو گولڈن گلوب ایوارڈ مل چکا ہے۔ اب اس گانے کو آسکر کے بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔
نئی دہلی : باہوبلی فیم ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی کی فلم آر آر آر گزشتہ سال مارچ میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے زبردست کمائی کی تھی۔ دنیا بھر کے سینما شائقین نے بھی اس فلم کو بے حد پسند کیا تھا۔ فلم کا مشہور گانا 'ناٹو ناٹو' لوگوں کی زبان پر ہے۔ اس گانے کو گولڈن گلوب ایوارڈ مل چکا ہے۔ اب اس گانے کو آسکر کے بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔
امید کی جا رہی ہے کہ سال 2008 میں سلم ڈاگ ملینیئر کے گانے 'جے ہو' کے بعد اس گانے کو بھی آسکر ایوارڈ بھی مل سکتا ہے۔
گانا 'ناٹو ناٹو' کو ساؤتھ کے سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر اور رام چرن تیجا پر فلمایا گیا ہے۔ اس گانے کے گولڈن گلوب ایوارڈ ملنے کے بعد سے راجامولی، رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر راجامولی بھی کافی خوش ہیں۔ اس کے ساتھ ہی تمام یوزرس ٹویٹر پر اس گانے کے ویڈیو کو شیئر کرکے ٹیم کی تعریف کر رہے ہیں ۔
خیال رہے کہ اس زمرے کی فلمیں 'ٹیل اٹ لائک اے وومن' سے 'اپلاز'، 'ٹاپ گن: میورک' سے 'ہولڈ مائی ہینڈ'، 'بلیک پینتھر: واکنڈا فارایور' سے 'لفٹ می اپ' اور 'ایوریتھنگ ایوری وریئر آل ایٹ ونس' سے 'دس از لائف' گانے کو نامزد کیا گیا ہے۔
فلم کی آفیشل ویب سائٹ کے ٹویٹر ہینڈل نے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ ہم نے تاریخ رقم کردی ہے ۔ یہ بتاتے ہوئے فخر اور خوشی ہورہی ہے کہ ناٹو ناٹو کو 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بیسٹ اوریجنل گانے کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔