ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ماڈل نایاب ندیم کی گھر میں اس حالت میں ملی لاش، پولیس جانچ میں مصروف

پاکستان میں ایک ماڈل کا گھر میں گھس کر بے رحمی سے قتل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کو شک ہے کہ 29 سالہ نایاب ندیم (Nayab Nadeem) کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
پاکستانی ماڈل نایاب ندیم کی گھر میں اس حالت میں ملی لاش، پولیس جانچ میں مصروف
پاکستانی ماڈل نایاب ندیم کی گھر میں اس حالت میں ملی لاش، پولیس جانچ میں مصروف ۔ (ANI)

لاہور : پاکستان میں ایک ماڈل کا گھر میں گھس کر بے رحمی سے قتل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کو شک ہے کہ 29 سالہ نایاب ندیم کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ۔ پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق نایاب کے بھائی نے اس سلسلہ میں پولیس میں رپورٹ درج کروائی ہے ، جس کی بنیاد پر جانچ کی جارہی ہے ۔ لاہور کے ڈیفنس بی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نیر نثار نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ماڈل کا گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے ، لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ واضح ہوپائے گا ۔


ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں مقتولہ کے بھائی نے بتایا ہے کہ نایاب ڈیفنس میں واقع اپنے ذاتی گھر میں اکیلی رہتی تھی اور وہ روزانہ اپنی بہن سے ملنے جاتے تھے ۔ بھائی نے 9 جولائی کو رات 12 بجے نایاب کو گھر سے پِک کیا تھا اور گلبرگ کے علاقہ میں آئس کریم کھانے کے بعد انہوں نے اپنی بہن کو گھر چھوڑ دیا تھا ۔


نایاب کے بھائی محمد علی کے مطابق نو جولائی کو تقریبا آدھی رات کو وہ بہن کے گھر گئے تھے ۔ وہاں انہوں نے دیکھا کہ نایاب زمین پر مردہ پڑی ہوئی ہے ۔ ان کی گردن پر چوٹ کے نشان تھے ۔ علی نے کہا کہ نایاب کے باتھ روم کی کھڑکی ٹوٹی ہوئی تھی ۔ انہوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ قاتل باتھ روم کے راستے گھر کے اندر آیا ہوگا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علی اکثر بہن کا حال چال جاننے کیلئے اس کے گھر جایا کرتا تھا ۔


نایاب کی شادی نہیں ہوئی تھی اور وہ گھرمیں تنہا ہی رہتی تھی ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے مئی میں پاکستانی نزاد کی برطانوی خاتون کا لاہور میں قتل کردیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے 2016 میں پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ کا بھی قتل کردیا گیا تھا ۔ قندیل کا قتل اس کے بھائی نے ہی کیا تھا ، جس کو عمر قید کی سزا ہوئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2021 05:45 PM IST