فلم انڈسٹری کو لگا بڑا صدمہ، معروف گلوکار ایڈوا بشیر کا انتقال، Live Concert میں اچانک بے ہوش ہو گر پڑے
فلم انڈسٹری کو لگا بڑا صدمہ، معروف گلوکار ایڈوا بشیر کا انتقال، Live Concert میں اچانک بے ہوش ہو گر پڑے ۔ تصویر : ANI
Singer Edava Basheer dies : ملیالم موسیقی کا مقبول چہرہ اور تجربہ کار گلوکار ایڈوا بشیر نہیں رہے۔ 78 سالہ گلوکار کا انتقال اسٹیج پر لائیو پرفارمنس کے دوران ہی ہوگیا ۔
کوچی : ملیالم موسیقی کا مقبول چہرہ اور تجربہ کار گلوکار ایڈوا بشیر نہیں رہے۔ 78 سالہ گلوکار کا انتقال اسٹیج پر لائیو پرفارمنس کے دوران ہی ہوگیا ۔ وہ کیرالہ کے الاپپوزا میں بلیو ڈائمنڈ آرکسٹرا ٹروپ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ایک پروگرام میں حصہ لے رہے تھے۔ اسی دوران وہ گاتے ہوئے اسٹیج پر گر پڑے۔ گرنے کے بعد انہیں چیرتھلا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں لے جایا گیا، لیکن ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔ وہ ترواننت پورم کے ایڈوا کے رہنے والا تھے۔
یہ واقعہ رات 9.30 بجے پیش آیا۔ وہ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر پہنچے تھے۔ انہوں نے اسٹیج پر یسوداس کا گانا : مانا ہو تم بہت خوبصورت، گایا۔ گانے ختم ہوتے ہی وہ بے ہوش ہوکر گر پڑے ۔ اس پروگرام کو فوراً بند کر دیا گیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
ترواننت پورم کے ایڈوا میں پیدا ہوئے بشیر نے کئی فلمی گانے گائے تھے ، لیکن وہ اپنی اسٹیج پرفارمنس کے لیے مشہور تھے۔ انہوں نے سواتی تھرونل سنگیت اکیڈمی سے موسیقی میں تعلیمی ڈگری حاصل کی تھی۔ 1972 میں انہوں نے کولم سنگیتالیہ گن میلہ منڈلی کی تشکیل کی تھی ۔
بشیر نے اپنی تربیت کا آغاز یسوداس اور رفیع کے گانوں کو سن کر کیا۔ انہوں نے اسکول اور کالج میں گئی ایوارڈز جیتے ۔ بشیر اور ان کے دوستوں نے آل کیرالہ میوزیشین اینڈ ٹیکنیشیئن ایسوسی ایشن کی شروعات کی۔ وہ عرصہ دراز تک ایوسی ایشن کے صدر رہے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں 'وینا وائیکم' گانے سے ڈیبیو کیا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔