'20 منٹ کی ملاقات میں ہی کررہے تھے Kiss '، اداکار وجے بابو پر دوسری خاتون نے لگایا سنسنی خیز الزام
'20 منٹ کی ملاقات میں ہی کررہے تھے Kiss '، اداکار وجے بابو پر دوسری خاتون نے لگایا سنسنی خیز الزام
Vijay Babu Assault Case: ساؤتھ اداکار وجے بابو پر خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ان پر ایک مصیبت ختم نہیں ہو پارہی کہ وہ دوسری مصیبت میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ اب ایک اور خاتون نے ان پر سنسنی خیز الزامات لگائے ہیں۔ اس خاتون کا الزام ہے کہ وہ 20 منٹ کی ملاقات میں ہی کس کرنے کی کوشش لر رہے تھے۔
ساؤتھ اداکار وجے بابو پر خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ان پر ایک مصیبت ختم نہیں ہو پارہی کہ وہ دوسری مصیبت میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ اب ایک اور خاتون نے ان پر سنسنی خیز الزامات لگائے ہیں۔ اس خاتون کا الزام ہے کہ وہ 20 منٹ کی ملاقات میں ہی کس کرنے کی کوشش لر رہے تھے۔ اس سے پہلے ایک اداکارہ کے ذریعہ ان پر جنسی استحصال کے الزامات لگائے گئے تھے ، جس کے بعد سے پولیس ان کی تلاش کررہی ہے ۔ لک آؤٹ نوٹس جاری ہونے کے بعد انہوں نے کیرالہ ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کے لیے درخواست بھی دی ہے، اس پر بات ابھی ہوتی کہ اب ان کے خلاف ایک نیا کیس سامنے آگیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ ان پر ایک خاتون کے ذریعہ زبردستی کس کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے انسٹاگرام پیج می ٹو کیرالہ پر پروڈیوسر اور اداکار وجے بابو پر الزام لگایا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وجے نے صرف 20 منٹ کی ملاقات میں ہی اس کو کس کرنے کی کوشش کی تھی۔ خاتون کے مطابق وہ کام کے سلسلے میں اداکار سے ملنے گئی تھی۔ اس دوران ان کی ملاقات کو 20-30 منٹ ہی ہوئے ہوں گے اور اداکار نے انہیں کس کرنے کی کوشش کی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ 'وہ اس واقعہ کے بعد سے ڈر گئی تھی اور اسی وجہ سے اس نے فلم انڈسٹری سے ہی دوری بنا لی۔'
رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنی پوسٹ میں لکھا : وہ شراب پی رہا تھا اور اس خاتون کو بھی آفر کر رہا تھا۔ لیکن متاثرہ نے اس سے انکار کر دیا اور وہ اپنا کام کرتی رہی۔ اس دوران اچانک وہ بغیر کسی رضامندی کے خاتون کے ہونٹوں پر کس کرنے کیلئے جھکا تو فوراً ہی خاتون نے ردعمل کا اظہار کیا اور دوری بناتے ہوئے پیچھے ہٹ گئی ۔ جب متاثرہ نے وجے کی طرف دیکھا تو اس نے پوچھا کہ بس ایک کس ؟
آپ کو بتا دیں کہ جنسی استحصال کے الزامات کے بعد ساؤتھ اداکار وجے بابو نے پیشگی ضمانت کے لیے کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں انہیں مفرور بتایا جا رہا ہے۔ یہی نہیں کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ انہوں ملک بھی چھوڑ دیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔