ٹی وی کے مشہور کامیڈی شو 'بھابھی جی گھر پر ہیں' میں انگوری بھابھی کاکردار ادا کرکے ملک بھر میں مشہور ہوئی شلپا شندے ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں۔ نیوز18 کی خبر کے مطابق بگ باس 11 کی ونر رہی شلپا شندے کچھ دیر میں کانگریس جوائن کریں گی۔ خبروں کے مطابق منگل کی دوپہر میں پارٹی میں شامل ہوں گی۔ انہوں نے اس طرح کی کسی بھی خبر کی تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے لیکن کانگریس کے لوگ تصدیق کر رہے ہیں۔ شلپا آج کانگریس میں شامل ہو سکتی ہیں۔ سینئر کانگریس لیڈر سنجے دت نروپم کی موجودگی میں شلپا کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبریں ہیں۔
چھوٹے پردے پر کئی سریل میں کام کر چکی شلپا شندےکو اینڈ ٹی وی کے سیریل بھابھی جی گھر پر ہیں سے ایک بڑی پہچان ملی۔ حالانکہ سیریل اور چینل کے پروڈیوسر کے ساتھ کچھ اختلافات کے چلتے شلپا شندے نے سیریل کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا اور پھر قریب دیڑھ دو سال کا وقت شلپا شندے کی زندگی میں ایسا آیا جب انہیں ٹی وی انڈسٹری نے مل کر بائیکاٹ کر کے انہیں کام نہیں دیا۔
اس خراب دور سے شلپا شندے کو باہر نکلنے میں سہارا دیا کلرس ٹی وی کے ریئلٹی شو بگ باس نے اور اس دوران سلمان خان نے شلپا کو خوب سپورٹ کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔