تیرہ سال پہلے بگ باس کی اس کنٹیسٹنٹ کے ساتھ بند کمرے میں ہوا تھا ایسا ، آج بھی کانپ جاتی ہے روح
بگ باس 13 کے آج آنے والے ایپی سوڈ میں مزاحیہ اداکار کرشنا ابھیشیک کی بہن آرتی سنگھ کے ساتھ وشال ، مدھوریما اور رشمی دیسائی اپنے ساتھ پیش آئے دردناک واقعات کو بیان کریں گے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 11, 2020 06:00 PM IST

تیرہ سال پہلے بگ باس کی اس کنٹیسٹنٹ کے ساتھ بند کمرے میں ہوا تھا ایسا ، آج بھی کانپ جاتی ہے روح
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی فلم چھپاک سنیما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے ۔ فلم کو ملا جلا رد عمل مل رہا ہے ۔ فلم ریلیز ہونے سے پہلے تو نہیں ، لیکن فلم ریلیز ہونے کے بعد دیپیکا پڈوکون ، اداکار وکرانت میسی اور تیزاب حملہ کی متاثرہ لکشمی اگروال بگ باس 13 کے گھر میں فلم چھپاک کی تشہیر کرنے کیلئے پہنچیں گی ۔ چینل نے ایک پری کیپ ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں گھر والے اپنے ساتھ گزرے کچھ بڑے لمحات کو یاد کرکے جذباتی ہوجائیں گے ۔
بگ باس 13 کے آج آنے والے ایپی سوڈ میں مزاحیہ اداکار کرشنا ابھیشیک کی بہن آرتی سنگھ کے ساتھ وشال ، مدھوریما اور رشمی دیسائی اپنے ساتھ پیش آئے دردناک واقعات کو بیان کریں گے ۔
Team #Chhapaak se gharwalon ne share ki apni kuch painful stories.
Watch this tonight at 9 PM.
Anytime on @justvoot @Vivo_India @BeingSalmanKhan @deepikapadukone @masseysahib @TheLaxmiAgarwal #BiggBoss13 #BiggBoss #BB13 #SalmanKhan pic.twitter.com/kbeggzaA8x
— Bigg Boss (@BiggBoss) 11 January 2020
ویڈیو میں سب سے پہلے شروعات آرتی سنگھ نے کی ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی آبروریزی کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں 13 سال کی تھی ، تب مجھے گھر میں بند کرکے میری آبروریزی کی کوشش کی گئی تھی ۔ اس بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ اس بات کو یاد کرتے ہوئے وہ ابھی بھی کانپ جاتی ہیں ۔

ویڈیو میں سب سے پہلے شروعات آرتی سنگھ نے کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : بگ باس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا ایسا ، یہ پانچ کنٹیسٹنٹ کریں گے یہ کام
وشال آدتیہ سنگھ نے بھی اپنی کہانی بتائی اور مدھوریما تلی بھی جنسی استحصال کے واقعہ کو یاد کرکے رو پڑتی ہیں ۔ لکشمی نے انہیں حوصلہ دیا ۔ وہیں گھر کے ان لوگوں کی باتیں سن کر دیگر لوگوں کی آنکھیں بھر آتی ہیں ۔ رشمی دیسائی نے کہا کہ انہیں بھی لڑکی ہونے کی وجہ سے گھر میں طعنے سننے پڑتے تھے ۔ دیپیکا پڈوکون نے سبھی کو ان کی کہانیاں سنانے پر شکریہ ادا کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : سیکس ریکیٹ میں گرفتار ہوئی بگ باس 13 سے باہر ہوچکے ارحان خان کی مبینہ گرل فرینڈ