سیکس ریکیٹ میں گرفتار ہوئی بگ باس 13 سے باہر ہوچکے ارحان خان کی مبینہ گرل فرینڈ
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس نے گزشتہ رات امرتا کو سیکس ریکیٹ میں ملوث پایا اور گوریگاوں ایسٹ میں واقع ایک ہوٹل سے اس کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 10, 2020 06:33 PM IST

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس نے گزشتہ رات امرتا کو سیکس ریکیٹ میں ملوث پایا اور گوریگاوں ایسٹ میں واقع ایک ہوٹل سے اس کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
بگ باس 13 میں رشمی دیسائی کے بوائے فرینڈ کے طور پر انٹری لینے والے کنٹیسٹنٹ ارحان خان کی ذاتی زندگی اکثر موضوع بحث بنتی رہتی ہے ۔ ارحان کے بگ باس کے گھر میں جاتے ہی ایک خاتون سامنے آگئی تھی ، جس نے اپنا نام امرتا دھنووا بتایا تھا ۔ اس خاتون نے خود کو ارحان کی سابق گرل فرینڈ بتاتے ہوئے اس کے خلاف کئی سنسنی خیز الزامات عائد کئے تھے ۔ حالانکہ ارحان نے ان سبھی الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا تھا ۔ اب ایسی خبریں آرہی ہیں کہ اسی خاتون کو ممبئی پولیس نے ایک سیکس ریکیٹ کے معاملہ میں گرفتار کیا ہے ۔
بگ باس کنٹیسٹنٹ ارحان کی مبینہ گرل فرینڈ امرتا ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہے ۔ بالی ووڈ لائف کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس نے گزشتہ رات امرتا کو سیکس ریکیٹ میں ملوث پایا اور گوریگاوں ایسٹ میں واقع ایک ہوٹل سے اس کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ امرتا کو پولیس چھاپہ ماری میں ممبئی کے پانچ ستارہ ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ کئی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعوی کیا جارہا ہے کہ امریتا کے علاوہ ایک اور اسٹرگلنگ اداکارہ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔
رپورٹس کی مانیں تو دونوں ہی اداکاراوں کو سیکشن 370 ( 3) ، آئی پی سی کی دفعہ 34 اور سیکشن 4 ، 5 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں جائے واقعہ سے دو خواتین کو آزاد بھی کرایا گیا ہے ۔ ان دونوں سے یہ دونوں خواتین کوآرڈنیٹ کررہی تھیں ۔ سبھی نے جائے واقعہ سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی ، لیکن پولیس نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا ۔
