ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بگ باس کے گھر میں آدھی رات کو آرہی تھی ایسی آوازیں ، نیند سے اٹھ کر بھاگے گھر والے ، دیکھیں ویڈیو

بگ باس کے گھر میں آدھی رات کو عجیب آوازیں آنے لگیں اور انہیں سن کر گھر والے چونک کر اٹھ گئے ۔ وہیں ان آوازوں کی وجہ سے آدھی رات کو ہی گھر میں ہنگامہ مچ گیا ۔

  • Share this:
بگ باس کے گھر میں آدھی رات کو آرہی تھی ایسی آوازیں ، نیند سے اٹھ کر بھاگے گھر والے ، دیکھیں ویڈیو
بگ باس کے گھر میں آدھی رات کو آئی ایسی آوازیں ، ڈر سے بھاگے گھر والے ، دیکھیں ویڈیو

بگ باس 13 یوں تو آئے دن لڑائی جھگڑے اور مار پیٹ کی وجہ سے سرخیوں میں رہتا ہے ۔ ٹاسک اور گھر میں جاری کنٹیسٹنٹ کے درمیان کشیدگی اس شو کو کافی ٹی آر پی بھی دلارہی ہے ۔ لیکن حال ہی میں بگ باس کے گھر میں کچھ ایسا ہوا ، جس کو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے ۔ بگ باس کے گھر میں آدھی رات کو عجیب آوازیں آنے لگیں اور انہیں سن کر گھر والے چونک کر اٹھ گئے ۔ وہیں ان آوازوں کی وجہ سے آدھی رات کو ہی گھر میں ہنگامہ مچ گیا ۔ اس پورے واقعہ کا ایک چونکانے والا ویڈیو بھی سامنے آیا ہے ۔


دراصل بگ باس نشر کرنے والے کلرس چینل کے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے ۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ وشال آدھی رات کو اچانک اٹھ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس گھر میں کچھ ہے ۔ وہ روم کے شیشے والے دروازے پر سر پٹخ کر بتاتے ہیں کہ ایسی آوازیں آرہی ہیں ۔ وہیں مدھوریما کہتی ہیں کہ ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی پوری توانائی کھینچ کر لے جارہا ہے ۔ یہ ساری باتیں اور آواز سن کر گھر والے خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور سبھی کی حالت خراب ہوجاتی ہے ۔




وہیں اس سے پہلے بگ باس 13 سے باہر ہوچکیں کنٹیسٹنٹ ہمانشی کھورانہ کو بھی گھر میں ایسا ہی کچھ احساس ہوچکا ہے ۔ ان آوازوں کو گھر والے بھوت مان رہے ہیں ۔ کچھ نے لڑکی نظر آنے کا بھی دعوی کردیا ہے ۔



وہیں اگر بگ باس کے تازہ ایپی سوڈ کی بات کریں تو شہناز گل ، وشال کو ہرا کر گھر کی نئی کپتان بن گئی ہیں ۔ تاہم شہناز کو بطور کپتان کوئی سنجیدگی سے لیتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ ہر کوئی گھر میں کام کرنے سے منع کررہا ہے ۔ خاص کر مدھوریما نے تو علی الاعلان کہہ دیا ہے کہ وہ شہناز کی ناک میں دم کردے گی ۔
First published: Dec 28, 2019 03:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading