اپنا ضلع منتخب کریں۔

     بالی ووڈ کی اس بولڈ اداکارہ نے کیا کچھ ایسا کہ شرما گئے دبنگ سلمان خان ، دیکھیں وائرل ویڈیو

    سلمان خان ۔ فائل فوٹو ۔

    سلمان خان ۔ فائل فوٹو ۔

    بگ باس 13 کے گھر میں گرماگرم ماحول کے درمیان ملکہ شیراوت نے گھروالوں کے ساتھ کافی مستی کی ۔

    • Share this:
      بگ باس 13 میں ہائی وولٹیج ڈراما جاری ہے ۔ گھر میں جہاں سدھارتھ شکلا اور رشمی دیسائی کے درمیان جنگ چل رہی ہے تو وہیں ویک اینڈ کے وار میں گھر میں آکر ملکہ شیراوت نے ماحول بدلنے کی بھی کوشش کی ۔ ان کے گھر میں رہنے تک تو سب کچھ صحیح رہا ، لیکن گھر سے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر کنٹسٹینٹ آمنے سامنے ہوگئے ۔

      بگ باس 13 کے گھر میں گرماگرم ماحول کے درمیان ملکہ شیراوت نے گھروالوں کے ساتھ کافی مستی کی ۔ گھروالوں کے بعد اب وہ شو کے ہوسٹ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے ساتھ مستی کرتی نظر آئیں گی ۔ شو میں ملکہ بولڈ انداز میں سلمان خان کو بھی راغب کرتی نظر آنے والی ہیں ۔ سلمان خان ملکہ کو کہتے ہیں کہ وہ ہاٹ ہیں ، جس پر وہ سلمان سے پوچھتی ہیں کہ وہ کتنی ہاٹ ہیں ، اس کا جواب دیتے ہوئے سلمان شرما جاتے ہیں ۔ یہ پرومو ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔



      آپ کو بتادیں کہ گھر کا ماحول ٹھیک کرنے کیلئے بگ باس نے ملکہ شیراوت کو گھر میں بھیجا تھا ۔ انہوں نے سدھارتھ شکلا کے ساتھ ایک پاوں پر ڈانس کیا ۔ پارس چھابرا اور ماہرہ شرما کو ہاتھ لگائے بغیر سیب کھانے کیلئے کہا ۔ اس کے ساتھ ہی ارحان خان اور رشمی کو تکیہ سے لڑائی کرنے کا ٹاسک دیا ۔



      ملکہ شیراوت نے گھر میں موجود ہر فرد سے کچھ نہ کچھ کروایا ۔ گھر کی دونوں شیفالی یعنی شیفالی زریوالا اور شیفالی بگا سے بیلی ڈانس کرنے کیلئے کہا ۔ شہناز کو ٹاسک دیتے ہوئے کسی ایک کنٹسیٹنٹ کی جھوٹی تعریف کرنے کیلئے کہا تو وہیں آرتی سنگھ کو رومانٹک ٹاسک دیتے ہوئے گھر کے ایک رکن کو اسٹرابیری کھلانے کیلئے کہا ۔



      قابل ذکر ہے کہ ان دنوں بگ باس 13 کے گھر میں ہائی وولٹیج ڈراما چل رہا ہے اور رشمی دیسائی اور سدھارتھ شکلا کھل کر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں اور دونوں کے درمیان تیکھی نوک جھونک دیکھی جارہی ہے ۔
      First published: