ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بگ باس 13 کے اس کنٹیسٹنٹ کی گرل فرینڈ نے لیک کر دیا انتہائی پرسنل وہاٹس ایپ چیٹ ، سوشل میڈیا پر مچا ہنگامہ

دراصل بگ باس خبری نام کے ایک بگ باس فین پیج نے پارس اور اکانشا کی پرسنل وہاٹس ایپ چیٹ شیئر کی ہے ۔ کئی سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعہ یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ ساری چیٹ خود اکانشا نے ہی لیک کی ہیں ۔

  • Share this:
بگ باس 13 کے اس کنٹیسٹنٹ کی گرل فرینڈ نے لیک کر دیا انتہائی پرسنل وہاٹس ایپ چیٹ ، سوشل میڈیا پر مچا ہنگامہ
پارس چھابڑا کے پرسنل چیٹ وائرل ۔ فائل فوٹو ۔

بگ باس 13 کے گھر میں ان دنوں زبردست ہنگامہ کا دور چل رہا ہے ۔ شو پر ایک ایسے کنٹیسٹنٹ ہیں ، جو گھر میں زبردست گھمسان مچائے ہوئے ہیں ، لیکن گھر کے باہر ایک بھونچال ان کا انتظار کررہا ہے ۔ یہ کنٹیسٹنٹ کوئی اور نہیں بلکہ پارس چھابڑا ہیں ۔ ان کی گرل فرینڈ اکانشا پوری ان سے کافی ناراض ہیں ۔ شو پر پارس نے اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں کچھ ایسا کہہ دیا کہ وہ بہت ناراض ہوگئی ہیں ۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنا درد بیان کیا تھا ، لیکن اب اکانشا اور پارس کی انتہائی پرسنل باتیں انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی ہیں ۔


دراصل بگ باس خبری نام کے ایک بگ باس فین پیج نے پارس اور اکانشا کی پرسنل وہاٹس ایپ چیٹ شیئر کی ہے ۔ کئی سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعہ یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ یہ ساری چیٹ خود اکانشا نے ہی لیک کی ہیں ، جس میں پارس اور اکانشا کی کافی پرائیویٹ باتیں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔ چیٹ میں کی گئی بات چیت پر غور کریں تو پارس اپنی گرل فرینڈ کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ جذباتی نہ ہوں اور وہ شو میں بھی ان کے ساتھ وفادار رہیں گے ۔ اس کے ساتھ دونوں کی پیار بھری باتیں بھی دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔ ان سبھی بات چیت میں اوپر پارس کا نام لکھا ہوا ہے ۔



تاہم ابھی تک اکانشا نے خود سامنے آکر وہاٹس ایپ چیٹ لیک کرنے کی بات کا اعتراف نہیں کیا ہے تو ایسے میں ہم بھی اس بات چیت کے اسکرین شاٹس کی تصدیق نہیں کرتے ہیں ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے اکانشا نے ٹائمس آف انڈیا سے بات چیت میں بتایا تھا کہ وہ پارس کے رویہ سے بہت ناراض ہیں اور جب بھی وہ سامنے آئیں گے ان سے بیٹھ کر بات کریں گی ۔ اکانشا نے یہ بھی کہا تھا کہ پارس کو میرے بارے میں ایسی باتیں بولنے کیلئے معافی مانگنی پڑے گی ۔



دراصل بگ باس میں دوبارہ وائلڈ کارڈ انٹری لے کر پہنچے ارحان خان نے پارس کو بتایا تھا کہ گھر کے باہر تمہاری گرل فرینڈ اکانشا تمہاری کافی حمایت کررہی ہے ، جس پر پارس نے کہا تھا کہ تو کرے ، میں نے اس کو حمایت کرنے کیلئے کبھی نہیں کہا ۔ اس کے بعد ارحان نے پارس سے ان کے ہاتھ پر اکانشا کے نام کے ٹیٹو کے بارے میں پوچھا ، تو پارس نے کہہ دیا کہ یہ انہیں مجبوری میں بنوایا پڑا ، کیونکہ ان کی گرل فرینڈ نے انہیں مجبور کیا ۔ اس پر اکانشا کا کہنا تھا کہ پارس جھوٹ بول رہا ہے ، میں نے کبھی اس کو اس چیز کیلئے مجبور نہیں کیا ۔
First published: Dec 08, 2019 12:00 PM IST