ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بگ باس 13 : سدھارتھ شکلا نے اس اداکارہ پر نکالی بھڑاس ، کہا : ہماری شادی نہیں ہوئی ہے اس لئے ...۔

ٹی وی کی سپر ہٹ جوڑی سدھارتھ شکلا اور رشمی دیسائی نے بگ باس 13 کے گھر میں ہنگامہ مچا رکھا ہے ۔

  • Share this:
بگ باس 13 : سدھارتھ شکلا نے اس اداکارہ پر نکالی بھڑاس ، کہا : ہماری شادی نہیں ہوئی ہے اس لئے ...۔
بگ باس 13 : سدھارتھ شکلا نے اس اداکارہ پر نکالی بھڑاس ، کہا : ہماری شادی نہیں ہوئی ہے اس لئے ...۔

ٹی وی کی سپر ہٹ جوڑی سدھارتھ شکلا اور رشمی دیسائی نے بگ باس 13 کے گھر میں ہنگامہ مچا رکھا ہے ۔ یوں تو یہ جوڑی ایک شو میں میاں بیوی کے طور پر نظر آچکی ہے ، لیکن بگ باس کے گھر میں ان کے جھگڑے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ۔ اتوار کو ویک اینڈ کا وار میں ایک مرتبہ پھر سدھارتھ اور رشمی دیسائی کی جھگڑا سامنے آیا ۔ ایک ٹاسک کے دوران جب سدھارتھ کو موقع ملا تو انہوں نے رشمی دیسائی پر جم کر اپنی بھڑاس نکالی ۔


اتوار کو ہوسٹ سلمان خان کے شو میں فلم مرجاواں کے اداکار سدھارتھ ملہوترا اور رتیش دیشمکھ اپنی فلم کی تشہیر کیلئے پہنچے تھے ۔ اس دوران یہ دونوں اسٹار گھر کے اندر بھی گئے اور انہوں نے ایک ٹاسک بھی کروایا ۔ ٹاسک میں گھر والوں کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑاس نکالنے کیلئے کہا گیا ، جس میں سدھارتھ شکلا نے رشمی دیسائی پر اپنی بھڑاس نکالی ۔ انہوں نے رشمی سے کہا کہ ہماری شادی ایک سیریل کیلئے ہوئی تھی ، سچ میں نہیں ، اس لئے آئندہ میرے خاندان کے بارے میں بولنے سے پہلے سوچ لینا ۔ اس کے جواب میں رشمی نے بھی سدھارتھ پر اپنی بھڑاس نکالی اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسی وقت کچھ کہتی ہیں جب شکلا انہیں کچھ کہتے ہیں ۔




شو میں دیگر گھروالوں نے بھی اپنی اپنی بھڑاس نکالی ۔ ارہان ، پارس اور شہناز نے بھی سدھارتھ شکلا پر ہی اپنی بھڑاس نکالی ۔ شہناز نے سدھارتھ سے کہا کہ وہ ان کی دوستی کے قابل نہیں ہے اور اچھا ہے ، اب ان میں دشمنی ہوگئی ہے ۔

خیال رہے کہ ہفتہ کو ویک اینڈ کا وار میں وائلڈ کارڈ سے انٹری پائے تحسین پونیوالا بگ باس کے گھر سے باہر ہوگئے ۔ وہ گھر میں کافی اعتماد کے ساتھ داخل ہوئے تھے کہ وہ شو جیت کر ہی نکلیں گے ، لیکن ایک ہفتہ میں ہی ان کا سفر ختم ہوگیا ۔
First published: Nov 11, 2019 01:40 PM IST