ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کویتا کے شوہر نے Bigg Boss کے اس کنٹیسٹنٹ کا کھولا راز، بولے۔ اس نے نشے کی حالت میں میری بیوی کو رات میں۔۔۔

بگ باس (Bigg Boss) کے ایک ایپیسوڈ کے دوران کویتا نے اداکارہ روبینہ کے شوہر ابھینو شکلا (Abhinav Shukla) کو بے نقاب کرنے کی دھمکی دی اور شو کو چھوڑ کر گھر سے باہر ہونے کا فیصلہ لے لیا۔ اب کویتا کوشک کے شوہر رونت بسواس نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹس کرکے ابھینو شکلا کے خلاف چونکا دینے والے الزام لگائے ہیں۔

  • Share this:
کویتا کے شوہر  نے Bigg Boss کے اس کنٹیسٹنٹ کا کھولا راز، بولے۔ اس نے نشے کی حالت میں میری بیوی کو رات میں۔۔۔
اب کویتا کوشک کے شوہر رونت بسواس نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹس کرکے ابھینو شکلا کے خلاف چونکا دینے والے الزام لگائے ہیں۔

ٹی وی کا سب سے مشہور ریئلٹی شو بگ باس  (Bigg Boss) کا سیزن 14 اس وقت زبردست چرچا میں ہے۔ شو لے فنالے سے پہلے گھر میں ٹی وی اداکارہ کویتا کوشک (Kavita Kaushik) ، روبینہ دلیک (Rubina Dilaik)  کے ساتھ ہوئی لڑائی کے بعد بگ باس کے گھر سے باہر آگئیں۔ گزشتہ دنوں ایک ایپیسوڈ کے دوران کویتا نے اداکارہ روبینہ کے شوہر ابھینو شکلا (Abhinav Shukla)  کو بے نقاب کرنے کی دھمکی دی اور انہوں نے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور شو کو چھوڑ کر گھر سے باہر ہونے کا فیصلہ لے لیا۔

اب کویتا کوشک کے شوہر رونت بسواس نے ایک کے بعد ایک کئی ٹویٹس کرکے ابھینو شکلا کے خلاف چونکا دینے والے الزام لگائے ہیں۔ انہوں نے ایک کے بعد ایک دو ٹویٹ کئے ہیں۔ رونت (Ronnit Biwas) نے لکھا، مجھے لگتا ہے کہ اب حقیقت بتانے کا وقت آچکا ہے۔ ٹی وی پر نظر آ رہا یہ انسان ایک جینٹل میں نہیں ہے۔




انہوں نے آگے لکھا، ابھینو شکلا (Abhinav Shukla) کو الکوہل لینے کی عادت ہے۔ اس نے نشے کی حالت میں میری بیوی کو کئی مرتبہ فون کیا ہے۔ وہ میری بیوی سے آدھی رات میں ملنا چاہتا تھا۔ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے جو ابھینو شکلا کے بارے میں بتایا جا سکتا ہے۔ ایک مرتبہ تو حالت ایسی ہو گئی تھی کہ مجھے میری بیوی کو اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانی پڑ گئی تھی۔


اپنے دوسرے ٹویٹ میں رونت نے لکھا، یہ وہی انسان ہے جس نے ہم سے کام کی بھیک  مانگی ہے۔ ابھینو شکلا (Abhinav Shukla) میرے گھر پر مدد مانگنے آیا تھا۔ وہ ایک فلم بنانا چاہتا تھا صرف ابھینو شکلا کیلئے ہم نے اس فلم میں کام کرنے کیلئے کوئی فیس نہیں لی۔ میں نے اسے اپنے گھر میں شوٹنگ کرنے کہ کگہ دی۔ وہ اپنے گھر پر کچھ وجوہات کے چلتے شوٹنگ نہیں کر پا رہا تھا۔ اب ابھینو شکلا بول رہا ہے کہ وہ اسی خاتون سے بدلہ لے گا، وہ اپنے آپ کو مرد کہتا ہے۔ کیا یہ واقعی سچ ہے۔

رونت کے ان ٹویٹس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا ہے۔ ان ٹویٹ کے بعد یہ قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ فائنلسٹ بننے کے بعد اب ابھینو کی جیت کی راہ میں روڑے ضرور آ سکتے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 04, 2020 08:37 PM IST