بگ باس 14 کی کنٹیسٹنٹ کا جان کمار سانو پر سنسنی خیز الزام، بولیں زبردستی کرتے ہیں کس، بھڑکے علی گونی
بگ باس میں کنٹیسٹنٹ کے درمیان لڑائی ہونا عام بات ہے۔ کسی نہ کسی مدعے پر گھر میں لڑائی دیکھنے کو ملتی رہتی ہے۔ حال ہی میں ریئلٹی شو بگ باس -14 (Bigg Boss 14) میں آئے دن زبردست ٹوئسٹ اینڈ ٹرن دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کبھی جو دوست تھے، وہ آج دشمن نظر آرہے ہیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Nov 15, 2020 08:22 PM IST

نکی کے اس سنسنی خیز الزام پر بھڑکے علی گونی
ممبئی: بگ باس میں کنٹیسٹنٹ کے درمیان لڑائی ہونا عام بات ہے۔ کسی نہ کسی مدعے پر گھر میں لڑائی دیکھنے کو ملتی رہتی ہے۔ حال ہی میں ریئلٹی شو بگ باس -14 (Bigg Boss 14) میں آئے دن زبردست ٹوئسٹ اینڈ ٹرن دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ کبھی جو دوست تھے، وہ آج دشمن نظر آرہے ہیں۔ حال ہی می ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا، جسے دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔ گھر میں ایک ٹاسک کے دوران نکی تنبولی (Nikki Tamboli) اپنے ایک دوست جان کمار سانو (Jaan Kumar Sanu) پر بڑا الزام لگا دیا ہے۔ نکی تنبولی نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے زبردستی بوسہ دیا ہے۔ صرف یہی نیہں نکی تنبولی نے جان کو جیل جانے کے لائق کہہ دیا ہے۔ انہوں نے جان کمار سانو کو سب کے سامنے کھری کھوٹی سنائی۔
دراصل، حال ہی میں بگ باس شائع کرنے والے چینل کلرس ٹی وی نے انسٹا گرام اکاونٹ آنے والے ایپیسوڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا گیا ہے، جس میں نکی تنبولی نے جان کمار سانو پر زبردستی بوسہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کہتی نظر آرہی ہیں کہ ’آپ واقعی ڈیزرو کرتے ہو جیل جانا، منع کرنے کے بعد اگر کوئی کسی لڑکی کو زبردست کس کرتا ہے تو وہ توہین آمیز ہوجاتا ہے اور میں کئی مرتبہ منع کر چکی ہوں’۔ یہ سن کر علی گونی نے بھی جان کمار سانو کو بری طرح ڈانٹ لگائی۔ وہیں اس پر جان کمار سانو نے کہا کہ ’وہ مجھے واپس کیوں کرتی ہیں پھر’ یہاں دیکھیں ویڈیو۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کے آخر میں نکی تنبولی کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ وہ چاہتی ہیں کہ جان کمار سانو گھر سے باہر ہی چلے جائیں۔ واضح رہے کہ گھر میں کنٹسٹنٹس کو جیل میں بھیجنے کا کوئی ٹاسک ہونے والا ہے، جس میں گھر والے ایک دوسرے پر حیران کرنے والے الزام لگاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
وہیں جیل کی سزا کے لئے کویتا کوشک اعجاز خان اور پوترا پونیا کا نام لیتی ہیں۔ کویتا کہتی ہیں کہ انہیں ان دونوں کی لو اسٹوری فرضی لگتی ہے جس پر ان کے اور اعجاز خان کے درمیان بحث شروع ہوجاتی ہے۔