ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بگ باس میں راہل ویدھ نے ٹی وی پر صرف تولیہ پہن کر حنا خان کے سامنے کر ڈالی عجیب حرکت، دیکھ کر سب کے اڑگئے ہوش: ویڈیو آیا سامنے

بگ باس (Bigg Boss 14) میں ایک ٹاسک کے دوران راہل (Rahul Vaidya) نے حنا خان (Hina Khan) کو (Impress) کرنے کے چکر میں صرف تولیہ پہن کر ایسی عجیب حرکت کر ڈالی کہ سبھی کے ہوش اڑ گئے۔

  • Share this:
بگ باس میں راہل ویدھ نے ٹی وی پر صرف  تولیہ پہن کر حنا خان کے سامنے کر ڈالی عجیب حرکت، دیکھ کر سب کے اڑگئے ہوش: ویڈیو آیا سامنے
ٹاسک کے دوران راہل نے کیں عجیب حرکتیں

نبگ باس  (Bigg Boss 14)  کے کنٹیسٹنٹ کو ویکینڈ کا وار میں جب سے سلمان خان کی پھٹکار ملی ہے اور شو سے سارا گرپال کو نکالا گیا ہے تب سے سبھی زبردست پرفارمنس دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سبھی شو پر اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی کوشش میں شو کے کنٹیسٹنٹ راہل وید نے کچھ ایسا کر دیا ہے جسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ راہل نے ایک ٹاسک کے دوسران حنا خان کے سامنے ایسا کارنامہ کر ڈالا کہ شو کی سیئر حنا خان خود بھی حیرت میں پر گئیں۔ راہل تولیہ پہن کر عجیب ڈانس (Towel Dance) کرتے نظر آئے۔


دراصل بگ باس  (Bigg Boss 14) کے آنے والے ایپیسوڈ میں دیکھنے کو ملے گا کہ گھر والوں کو ایک زبردست ٹاسک دیا گیا ہے جس میں بگ باس کے طوفانی سینئرس کو لبھانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ خوش ہوکر وہ کچھ سامان دیں گے اور اس سامان سے ٹاسک مکمل کرنا ہوگا۔ اس ٹاسک میں حنا خان کو پھول والی کا کام ملا ہے۔ کنٹیستنٹ حنا خان کو ہر ممکن امپریس کرنے کی کوشش میں لگے ہیں اور پھول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس چکر میں نہا کر تولیہ باندھ کر راہل وید نے جو کیا وہ واقعی چونکا دینے والا ہے۔ راہل اسی حالت میں حنا خان کے سامنے پہنچ گئے، وہ حنا خان کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہوئے انہیں لبھانے کی کوشش کرنا چاہتے تھے کچھ نہیں سوجھا تو وہ حنا کے سامنے سانوریا اسٹائل میں تولیہ پہن کر ڈانس کرنے لگے۔ راہل کے یہ ڈانس اسٹیپس اتنے عجیب تھے جسے دیکھ کر حنا خان بری چرح ہنس پڑیں۔





وہیں اس ٹاسک میں اعجاز خان نے بھی حصہ لیا اور راہل وید کی طرح اعجاز بھی حنا خان کو سزلنگ ڈانس پرفارمنس کے ذریعے امپریس کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ وہیں یہ دیکھ کر حنا خان نے ان دونوں کو ساتھ میں ہی ڈانس کروا دیا۔

وہیں راہل نے حنا خان کو رومانٹک شاعری بھی سنائی جس سے حنا خان پگھل گئیں۔ وہیں اس پورے واقعے کے دوران گھر والے خوب ہنسے اور حنا خان نے خوش ہوکر راہل کو تین پھول بھی دے دئے۔

 
Published by: sana Naeem
First published: Oct 14, 2020 06:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading