بگ باس (Bigg Boss 14) میں آئے دن نئے تنازعات دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔ وہیں اس شو پر کنٹیسٹنٹس ناظرین کو انٹرٹین کرنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ حال ہی میں کچھ ایسا ہی کارنامہ راکھی ساونت (Rakhi Sawant) کرتی نظر آرہی ہیں۔ راکھی ساونت شو کے کنٹیسٹنٹ اور اداکارہ روبینہ دلیک کے شوہر ابھینو شکلا (Abhinav Shukla) کی دیوانی ہو چکی ہیں اور اس دیوانگی میں راکھی نے کچھ ایسا کیا ہے جس سے روبینہ دلیک (Rubina Dilaik) آگ ببولہ ہو اٹھیں۔ راکھی نے ابھینو کو ٹیز کرتے ہوئے ان کی پینٹ کا اسٹرنگ کھینچ ڈالا۔ یہ سب دیکھنے کے بعد روبینہ نے راکھی کو سخت دھمکی دے ڈالی جس کا راکھی نے بھی جواب دیا۔
دراصل بگ باس نشر کرنے والے کلرس چینل نے آنے والے ایپیسوڈ کی جھلک شیئر کی ہے جس میں راکھی ساونت کہتی نظر آ رہی ہیں کہ میں ابھینو کی دیوانی ہوں۔ ویڈیو میں شرٹ لیس کھڑے ابھینو شکلا کو راکھی ساونت ٹیز کرنے پہنچ جاتی ہیں اور ان کے شارٹ پینٹ کی اسٹرنگ کھینچ دیتی ہیں جس سے ابھینو حیران اور پریشان ہو جاتے ہیں۔ وہیں یہ سب دیکھ کر ابھینو کی بیوی اور بگ باس شو کی کنٹیسٹنٹ روبینہ دلیک بری طرح غصے میں ہو جاتی ہیں اور وہ راکھی کی جم کر کلاس لگا دیرتی ہیں۔ روبینہ نے راکھی کو ان کے شوہر کی عزت کرنے کی سیکھ بھی دی۔ یہاں دیکھیں وہ ویڈیو۔۔
اس سے پہلے بھی ابھینو شکلا کیلئے راکھی ساونت کی دیوانگی کی وجہ سے روبینہ اور راکھی میں جھڑپ ہو چکی ہے۔ حالانکہ راکھی کو اس سے کوئی فرق پڑتا نظر ںہیں آتا ہے۔ راکھی تب بھی زبردست چرچا میں آگئی تھیں جب انہوں نے لپ اسٹک سے اپنے پورے بدن پر ابھینو کا نام لکھا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔