راکھی ساونت نے پورے جسم کو ابھینو شکلا کے سامنے انتہائی بولڈ انداز میں کیا فلانٹ، بھڑک اٹھیں بیوی روبینہ، کہی یہ بات
بگ باس (Bigg Boss 14) میں چیلنجر بن کر آئیں اداکارہ راکھی ساونت (Rakhi Sawant) کا کریزی جلوہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جب سے راکھی کا دل روبینہ دلیک ( Rubina Dilaik) کے شوہر اور اداکار ابھینو شکلا (Abhinav Shukla) پر آیا ہے، گھر میں انٹرٹینمنٹ کا ڈوز بھی بڑھ گیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 25, 2021 04:36 PM IST

راکھی ساونت
بگ باس (Bigg Boss 14) میں چیلنجر بن کر آئیں اداکارہ راکھی ساونت (Rakhi Sawant) کا کریزی جلوہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ جب سے راکھی کا دل روبینہ دلیک ( Rubina Dilaik) کے شوہر اور اداکار ابھینو شکلا (Abhinav Shukla) پر آیا ہے، گھر میں انٹرٹینمنٹ کا ڈوز بھی بڑھ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپ کمنگ ایپیسوڈ کا پرومو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس پرومو میں راکھی اپنے پورے جسم پر ابھینو آئی لو یو لکھ کر گھومتی نظر آرہی ہیں۔ بات تب بگڑ جاتی ہے جب اسے دیکھ روبینہ اپنے شوہر ابھینو پر بھڑک جاتی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راکھی ساونت پورے جسم لپ اسٹک سے ابھینو آئی لو یو لکھ کر گھومتی نظر آ رہی ہیں۔ اسے دیکھ ابھینو منھ بناتے ہیوں اور پوچھتے ہیں یہ کیا ہے۔ اس پر راکھی بولتی ہیں۔ میرا کریزی پیار۔۔ راکھی کو اس طرح باڈی فلانٹ کرتے دیکھ کر ابھینوش شکلا کی بیوی اداکارہ روبینہ دلیک بھڑک جاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ اب اپنی حد سے بار جا رہی ہیں اور اسے برھاوا مت دو۔
#RakhiSawant ke pyaar ki deewangi kar gayi hai saari haddein paar!
Kya yeh layega unke aur #RubiNav ke dosti mein daraar? @RubiDilaik @ashukla09
Watch #BB14 tonight at 10:30 PM.
Catch it before TV on @VootSelect.@BeingSalmanKhan #BiggBoss14 @AmlaDaburIndia @LotusHerbals pic.twitter.com/KppJRDJKv2
— ColorsTV (@ColorsTV) January 25, 2021
بتادیں کہ راکھی ساونت کی اس حرکت سے سبھی گھر والے حیران رہ جاتے ہیں۔ وہیں راکھی اتنے پر بھی خاموش نہیں ہوتیں اور ابھینو سے بول دیتی ہیں کی آپ کی بیوی کو شاید اب نیند نہیں آئے اگر میں آپ کے ساتھ برتن دھوؤںْ راکھی کے اس طرح کے برتاؤ کو دیکھ کر روبینہ دلیک کا غصہ پھوٹ پڑتا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ راکھی اس طرح کی بات مت کیجئے۔ راکھی یہ نیا کریزی اوتار دیکھ کر گھر میں ہنگامہ مچ جاتا ہے۔ یہ تو آپ اب آنے والے ایپیسوڈ میں ہی پتہ چلے گا کہ اس ویکینڈ کا وار بھی کچھ الگ نظر آیا۔