ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ٹی وی کی مشہور اداکارہ روبینہ دلیک کی بگ باس سے بغاوت پر بھڑکے سلمان خان، کہہ دی بیحد بڑی بات

دراصل بگ باس (Bigg Boss) کے ذریعے ایک ٹاسک دیا جاتا ہے اور روبینہ دلیک (Rubina Dilaik) اس ٹاسک کو کرنے سے انکار کر دیتی ہیں۔ روبینہ دلیک کہتی ہیں کہ وہ اس کام کا حصہ نہیں ہیں۔ اس پر سلمان خان Salman Khan) کافی بھڑک جاتے ہیں اور روبینہ دلیک کو پھٹکار لگانا شروع کر دیتے ہیں۔

  • Share this:
ٹی وی کی مشہور اداکارہ روبینہ دلیک کی بگ باس سے بغاوت پر بھڑکے سلمان خان، کہہ دی بیحد بڑی بات
روبینہ دلیک پر بھڑکے سلمان خان

بگ باس  14 ویں (Bigg Boss 14)  سیزن  اپنے تیسرے ہفتے کے پڑاؤ پر ہے۔ شو میں اب کنٹیسٹنٹ کے درمیان جم کر ہنگامہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ شو میں ہر سیزن کی طرح اس مرتبہ بھی جیت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کیلئے کنٹیسٹنٹ ایک۔دوسرے سے زبردست ٹکر لیتے نظر آرہے ہیں۔ اسی درمیان شو کے ہوسٹ سلمان خان  (Salman Khan) اب جب شو کا دوسرا ویکینڈ کا وار (Bigg Boss 14 Second Weekend Ka Vaar) ہوسٹ کریں گے تو روبینہ دلیک  (Rubina Dilaik)  کی جم کر کلاس لگائیں گے۔ دراصل کلرس ٹی نے سیزن کے دوسرے ویکینڈ کا وار  ( Weekend Ka Vaar) کا ایک پرومو شیئر کیا ہے جس میں سلمان خان ٹی وی کی مشہور اداکارہ روبینہ دلیک   (Rubina Dilaik)  پر بھڑکتے نظر آرہے ہیں۔


دراصل بگ باس  (Bigg Boss)  کے ذریعے ایک ٹاسک دیا جاتا ہے اور  روبینہ دلیک   (Rubina Dilaik) اس ٹاسک کو کرنے سے انکار کر دیتی ہیں۔ روبینہ دلیک کہتی ہیں کہ وہ اس کام کا حصہ نہیں ہیں۔ اس پر سلمان خان کافی بھڑک جاتے ہیں اور اداکارہ جو اب شو کی کنٹیسٹنٹ کے طور پر بگ باس کے گھر میں آئیں روبینہ دلیک کو پھٹکار لگانا شروع کر دیتے ہیں۔ سلمان خان کہتے ہیں اگر آپ کہیں تو ہر چیز ہم آپ سے اپروو کروا لیتے ہیں۔ روبینہ دلیک پھر اپنا ہاتھ کھڑا کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ سر مجھے کیا اپنے پوائنٹ آف ویو کیلئے ڈانٹ پڑے گی۔


اس پر سلمان خان روبینہ دلیک کو بیچ میں ہی ٹوک دیتے ہیں اور کہتے ہیں، میڈم میں آپ سے بہت ہی تمیز سے بات کر رہا ہوں۔ میں یہاں کوئی کنٹیسٹنٹ نہیں ہوں یہ غلط ہے اور یہی آپ کو بھاری پڑنے والا ہے۔ پرومو میں جب روبینہ ٹاسک کرنے سے انکار کرتی ہیں تو سلمان خان یہاں تک کہہ دیتے ہیں بیگ اٹھاؤ اور جاؤ۔




 




View this post on Instagram




 

@rubinadilaik ki #BiggBoss se iss bagawat ko, kya anjaam denge @BeingSalmanKhan? Dekhiye #WeekendKaVaar kal raat 9 PM. #BiggBoss2020 #BiggBoss14 #BB14 @plaympl @daburdantrakshak @tresemmeindia @lotus_herbals Catch it before TV on @vootselect


A post shared by Colors TV (@colorstv) on






پرومو شویئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے، روبینہ دلیک کی بگ باس سے بغاوت کو کیا انجام دیں گے سلمان خان۔ بتادیں کہ اس سے پہلے فرسٹ ویکینڈ کا وار میں سلمان خان روبینہ دلیک کی تعریف کرتے نظر آئے تھے۔ سلمان خان نے کہا تھا کہ کافی اچھے سے گیم کھیل رہی ہیں لیکن اب وہ ان پر بھڑکتے نظر آرہے ہیں۔ یہ تو آج شو کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ اب کیا ہوگا۔ کیونکہ سلمان روبینہ دلیک کو گھر سے جانے تک کیلئے کہہ دیتے ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ روبینہ اس پر کیا کریں گی۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 18, 2020 01:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading