உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss 15 میں جانے سے پہلے خوب روئے تھے نشانت بھٹ، کہا- سلمان خان سے لگتا ہے بہت ڈر

    Bigg Boss 15 میں جانے سے پہلے خوب روئے تھے نشانت بھٹ، کہا- سلمان خان سے لگتا ہے بہت ڈر

    Bigg Boss 15 میں جانے سے پہلے خوب روئے تھے نشانت بھٹ، کہا- سلمان خان سے لگتا ہے بہت ڈر

    بگ باس او ٹی ٹی‘ کے رنراپ رہے نشانت بھٹ نے ’بگ باس 15 (Bigg Boss 15)‘ میں جانے سے کافی خوش اور ایکسائیٹیڈ ہیں۔ انہوں نے شو میں انٹری سے پہلے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’بی بی 15‘ میں جانے کی خبر ملنے پر وہ رو پڑے تھے۔

    • Share this:

      ممبئی: ’بگ باس او ٹی ٹی’ (Bigg Boss OTT) میں شاندار گیم دکھانے والے نشانت بھٹ اب ’بگ باس 15‘ میں انٹری کرچکے ہیں۔ گھر میں انٹری کرنے سے پہلے نشانت نے او ٹی ٹی ہاوس میں اپنے سفر اور ’بی بی 15‘ (Bigg Boss 15) کی تیاری کے بارے میں بتایا۔ نشانت نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اس وقت بہت رونا آیا، جب انہیں پتہ چلا کہ وہ ’بگ باس 15‘ کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بگ باس او ٹی ٹی کا سفر ان کے لئے بہت ہی حیران کرنے والی رہی۔ انہیں یقین نہیں تھا کہ آڈینس سے اتنا پیار اور سراہنا ملے گی۔ وہ اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


       نشانت بھٹ (Nishant Bhatt) اسپاٹ بوائے کو دیئے انٹرویو میں کہا، ’مجھے لگتا تھا کہ میں ٹاپ-5 میں پہنچ جاوں گا۔ فنالے کے بعد میں نے آوٹنگ اور چلنگ پلان بنایا تھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے بڑے گھر میں جانا پڑا۔ جب مجھے پتہ چلا کہ میں ’بگ باس 15‘ میں جانے کی خبر ملی، میں نے سچ میں رونا شروع کردیا۔ سوچ رہا ہوں، جاوں یا نہیں جاوں‘؟ جب اس کی وجہ پوچھی گئی، تو نشانت نے کہا کہ وہ سلمان خان سے ڈرتے ہیں۔ وہ انہیں پرنسپل کی طرح لگتے ہیں۔




      نشانت بھٹ نے کہا، ’مجھے سلمان خان سر سے ڈر لگتا ہے۔ وہ میرے لئے پرنسپل کی طرح ہیں۔
      نشانت بھٹ نے کہا، ’مجھے سلمان خان سر سے ڈر لگتا ہے۔ وہ میرے لئے پرنسپل کی طرح ہیں۔

       نشانت بھٹ نے کہا، ’مجھے سلمان خان سر سے ڈر لگتا ہے۔ وہ میرے لئے پرنسپل کی طرح ہیں۔ میں نے سوچنا شروع کردیا کہ اگر وہ میرے لئے چلائے تو۔ میں کہا جاوں گا اور چھپوں گا؟ گزشتہ سال جب میں نے ’بگ باس-14‘ کے فنالے کے لئے اداکارہ کو کوریو گراف کیا تھا اور میں انہیں اسٹیپس دکھا رہا تھا، اس وقت بھی مجھے ان سے بہت ڈر لگ رہا تھا، لیکن پھر مجھے لگا کہ ’میں اتنا بڑا موقع کیسے گنوا سکتا ہوں‘؟ اور میں نے شو کے لئے ’ہاں‘ کہہ دیا’۔


      نشانت بھٹ نے ’بگ باس او ٹی ٹی’ کی کنکشن رہی موس جٹانا کے بارے میں کہا، ’جب سے میں بگ باس او ٹی ٹی ہاوس سے باہر آیا ہوں، ہم مسلسل رابطے میں ہیں۔ میں انہیں مس کروں گا کیونکہ ہماری دوستی کے طور پر بانڈنگ اچھی رہی ہے، لیکن آپ کبھی نہیں جانتے کہ کیا ہوسکتا ہے۔ او ٹی ٹی سے پرتیک سہجپال اور شمتا شیٹی بھی ’بی بی‘ میں آرہے ہیں۔ تو آپ کبھی نہیں جانتے...موس بھی شاید آسکتی ہے، لیکن میں ’بگ باس 15‘ کو جینے اور ایکسپلور کرنے اور نئے دوست بنانے کے لئے ایکسائیٹیڈ ہوں۔


      Published by:Nisar Ahmad
      First published: