உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سب کے سامنے شہناز گل کو گلے لگاکر رو پڑے سلمان خان، Bigg Boss کے سیٹ سے وائرل ہوا ویڈیو

    سلمان خان نے شہناز گل کو لگایا گلے

    سلمان خان نے شہناز گل کو لگایا گلے

    سلمان کو دیکھ کر شہناز جذباتی ہو گئیں۔ یہ دیکھ کر سلمان (Salman Khan Cry) بھی جذباتی ہو گئے۔ سلمان خان روتے ہوئے اپنے آنسو نہیں روک پا رہے ہیں۔ انہیں رومال سے آنسو پونچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران شہناز گل کی آنکھوں سے بھی آنسو نکل آئے۔ دونوں انتہائی جذباتی ہو جاتے ہیں۔

    • Share this:

      'بگ باس 15' کا فائنل   (Bigg Boss 15 Finale) آج اور کل آئے گا۔ اس فائنل ایپی سوڈ کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ پچھلے سیزن کے ونرس اور کنٹیسٹنٹ  بھی شو کے فائنل میں حصہ لیا ہے۔  ان میں شویتا تیواری، گوہر خان، گوتم گلاٹی، روبینہ دلیک اور دیگر مشہور شخصیات شامل تھیں۔ وہیں بگ باس سیزن پندرہ کے کنٹیسٹنٹ راکھی ساونت، رتیش، مائیشا آئیر اور ایشان سہگل بھی مہمان کے بور پر شامل ہوئے۔ میکرس نے شو کا ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 'بگ باس 13' کی کنٹیسٹنٹ شہناز گل (Shehnaa Gill )  نے بھی فائنل میں بطور مہمان شرکت کی ہے۔


      ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہناز گل (Shhnaaz Gill Tribute To Siddharth Shukla) نے اس دوران 'بگ باس 13' کے ونر سدھارتھ شکلا   Siddharth Shukla کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لوگ سدھارتھ اور شہناز کو پیار سے ’سڈناز‘ کے نام سے بلاتے ہیں۔ دونوں ایک ہی سیزن میں ساتھ شامل ہوئے  تھے اور دونوں کا ایک خاص رشتہ بھی فینس کے دلوں پر آج بھی راج کرتا ہے۔ واضح ہو کہ سدھارتھ  شکلا کا انتقال 2 ستمبر 2021 کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوگیا تھا۔






       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)






      سدھارتھ کی موت نے شہناز کو توڑ دیا تھا اور وہ ایک ماہ سے زیادہ سوشل میڈیا اور لوگوں سے دور رہیں۔ اس کے بعد انہوں نے 'تو یہیں ہے یہاں ہے' Tu YaheenHai گانے کے ساتھ سدھارتھ کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ 'بگ باس 15' کے فائنل میں بھی شہناز گل نے اپنے اس گانے پر سدھارتھ شکلا کیلئے پرفارمنس دیتے ہوئے خراج عقید پیش کیا۔ اس پرفارمنس کا ایک ویڈیو پرومو میں، شہناز اپنی پرفارمنس کے بعد جذباتی ہو جاتی ہیں جب وہ شو کے میزبان سلمان خان سے ملنے اسٹیج پر آتی ہیں۔

      سلمان خان نے شہناز گل کو لگایا گلے
      سلمان کو دیکھ کر شہناز جذباتی ہو گئیں۔ یہ دیکھ کر سلمان (Salman Khan Cry) بھی جذباتی ہو گئے۔ سلمان خان روتے ہوئے اپنے آنسو نہیں روک پا رہے ہیں۔ انہیں رومال سے آنسو پونچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران شہناز گل کی آنکھوں سے بھی آنسو نکل آئے۔ دونوں انتہائی جذباتی ہو جاتے ہیں۔



      سدھارتھ شکلا ہمیشہ یہیں رہے گا۔۔۔
      اس سے پہلے بھی میکرس نے ایک پرومو ویڈیو شیئر کیا تھا۔ پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ شہناز سدھارتھ کے ساتھ اپنے خوبصورت لمحات کو یاد کرتی ہیں اور ایک اپنے جذبات کے بارے میں لکھتی ہیں اور کہتی ہیں 'ڈیئر سدھارتھ، میرے لیے تو ہمیشہ تو ہیں رہے گا۔ اس کے بعد وہ سدھارتھ کیلئے اپنے تو ہیں ہے گانے پر پرفارم کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: