உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss 15 Finale: آج ہے بگ باس 15 کا فنالے، جانئے کون ہے اس ٹرافی کا مضبوط دعویدار؟

    آج ہے بگ باس 15 کا فنالے، جانئے کون ہے اس ٹرافی کا مضبوط دعویدار؟

    آج ہے بگ باس 15 کا فنالے، جانئے کون ہے اس ٹرافی کا مضبوط دعویدار؟

    آج رات بگ باس 15 کا فاتح (Bigg Boss 15 Winner) مل جائے گا۔ اس شو میں راکھی ساونت (Rakhi Sawant) کے آنے سے ماحول میں کافی تبدیلی آئی۔ کل اس شو کی کنٹسٹنٹس رشمی دیسائی (Rashmi Desai) باہر ہوگئیں۔  اس دوڑ میں  نشانت بھٹ، پرتیک سہجپال، کرن کندرا، شمتا شیٹی اور تیجسوی پرکاش شامل ہیں۔

    • Share this:
      کلرس ٹی وی کا مشہور اور متنازعہ شو بگ باس 15 (Bigg Boss 15) اب اپنے آخری پڑاو پر ہے۔ یہ ویکنڈ متعین کرے گا کہ اس سال بگ باس کا فاتح کون ہوگا۔ ہفتہ کے روز اس شو کے گرینڈ فنالے کی شروعات ہوچکی ہے۔ اسٹیج سج چکا ہے اور تیاری پوری شاندار ہے۔ اس شو کے فنالے میں پرانے کنٹسٹنٹس تو شامل ہوں گے ہی، ساتھ ہی ساتھ کئی اور سیلبس بھی حصہ لینے والے ہیں۔ ہربار کی طرح اس بار بھی یہ شو پاپولر اور متنازعہ رہا۔ اس شو میں راکھی ساونت (Rakhi Sawant) کے آنے سے ماحول میں کافی تبدیلی آئی۔ کل اس شو کی کنٹسٹنٹس رشمی دیسائی (Rashmi Desai) باہر ہوگئیں۔ ان کے جانے کے بعد سے اب فاتح (ونر) کی جنگ میں نشانت بھٹ، پرتیک سہجپال، کرن کندرا، شمتا شیٹی اور تیجسوی پرکاش آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ سبھی ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ پورے سیزن انہوں نے بہترین کھیل دکھایا۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں اس شو کا مضبوط دعویدار کون ہے اور کیوں ہے۔

      شمتا شیٹی اور تیجسوی کے درمیان ہے زبردست ٹکر



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)





      شمتا شیٹی اور تیجسوی پرکاش شروعات سے ہی اس شو میں ایک مضبوط دعویدار کے طور پر بنے ہوئے تھے۔ ان دونوں نے جہاں الگ الگ بہترین کھیل دکھایا اور زار ٹاسک میں ایک مضبوط کنٹسٹنٹ ہونے کا ثبوت دیا۔ جب یہ آمنے سامنے آئے تب بھی انہوں نے اپنی پوری طاقت لگائی۔ کل کے لئے پری گرینڈ فنالے ایپیسوڈ میں پھر سے ایک بار دونوں کے درمیان ٹھن گئی۔ دونوں کے درمیان ’آنٹی‘ والے موضوع پر جم کر تو تو میں میں ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو خوب سنایا، اس درمیان ان کے گھر والے بھی اس لڑائی کا حصہ بن گئے۔ آج کے اس فنالے میں ان دونوں کی دعویداری سب سے مضبوط ہے۔ دونوں نے ناظرین کی خوب تفریح کی اور ساتھ ہی ساتھ اچھا کھیل بھی دکھایا۔

      کرن کندرا، نشانت بھٹ اور پرتیک سہجپال بھی ہیں مضبوط دعویدار

      کرن کندرا اس شو کے سب سے مضبوط اور جیت کے مضبوط دعویدار مانے جا رہے ہیں۔ وہیں شو میں فائنل تک پہنچے پرتیک سہجپال بھی سب کو سخت ٹکر دے کر یہاں تک پہنچے ہیں۔ وہیں نشانت بھٹ نے بھی ان دونوں کو برابر ٹکر دی ہے۔ بھلے ہی کرن کندرا سب سے زیادہ پاپولر اور مضبوط دعویدار مانے جا رہے ہیں، لیکن ان کے ساتھ موجود باقی کے کنٹسٹنٹ نے اپنے کھیل سے اب اپنی پہچان بنالی ہے۔ گزشتہ ایپیسوڈ میں کرن ایک بار پھر تیجسوی کی وجہ سے سرخیوں میں تھے، جب تیجسوی اور شمتا کے درمیان لڑائی چل رہی تھی تب کرن نے تیجسوی کا ساتھ لیا۔ دونوں کے درمیان کی نزدیکیوں کا سبھی کو معلوم ہے۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)






      آخری وقت میں رشمی دیسائی ہوگئیں باہر

      رشمی دیسائی اس شو میں وائلڈ کارڈ انٹری کرکے آئی تھیں، لیکن اس کے گرینڈ فنالے کے آخری ایپیسوڈ کے پہلے ہی رشمی دیسائی باہر ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے لئے سفر آسان نہیں تھا کیونکہ انہوں نے وائلڈ کارڈ انٹری کی تھی۔ وہ بگ باس 13 میں بھی شامل ہوئی تھی اور فائنل تک پہنچی تھی۔ اس لئے ان کے لئے یہ دوسرے سال بھی شو نہ جیت پانے کا افسوس ہے۔ لیکن انہوں نے اس سیزن کو باقی لوگوں سے زیادہ دلچسپ بتایا ہے۔ آج رات کو بگ باس 15 کا فاتح مل جائے گا، فی الحال اس دوڑ میں کرن کندرا، تیجسوی پرکاش، شمتا شیٹی، پرتیک سہجپال اور نشانت بھٹ ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: