உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss 15 Grand Finale: ٹرافی کے نزدیک پہنچنے کے بعد ٹوٹ گیا شمیتا شیٹی کا خواب، ٹاپ 3 میں بھی نہیں بنا پائی جگہ

    بگ باس کے ٹاپ 3 میں بھی جگہ نہیں بنا پائی شمیتا شیٹی۔

    بگ باس کے ٹاپ 3 میں بھی جگہ نہیں بنا پائی شمیتا شیٹی۔

    بھلے ہی شمیتا شیٹی کا ’بگ باس‘ کا سفر اب ختم ہو گیا ہے لیکن انہوں نے بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اس پورے سفر میں کئی مرتبہ ان کی عمر اور بیماریوں کا مذاق اڑایا گیا۔ لیکن پھر بھی شمیتا نے ہمت نہیں ہاری۔ وہ اس سفر میں آگے بڑھتی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ کئی مشہور شخصیات نے ان کی حمایت کی۔

    • Share this:
      ممبئی: بگ باس15 (Bigg Boss 15) کی فینالے ریس سے شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کی بہن شمیتا شیٹی (Shamita Shetty) آوٹ ہوگئی ہیں۔ نشانت بھٹ(Nishant Bhatt) کے باہر جانے کے بعد جب ٹاپ 3 کا اعلان کیا گیا جس میں کم ووٹ ملنے کی وجہ سے شمیتا شیٹی شو سے باہر ہوگئیں۔ ’گہرائیاں‘ کا پروموشن کرنے کے لئے بگ باس میں پہنچی دیپیکا پڈوکون، سدھارتھ چترویدی، اننیا پانڈے اور دھیریہ کے ساتھ شمیتا شیٹی کو بگ باس کے گھر سے باہر لایا گیا۔ شمیتا شیٹی کے باہر ہونے کے بعد کرن کندرا، تیجسوی پرکاش اور پرتیک سہج پال کے درمیان ٹرافی کے لئے آپس میں مقابلہ ہوا جس میں تیجسوی پرکاش نے بازی مارلی ہے۔

      شمیتا شیٹی ’بگ باس‘ سیزن 3 میں شامل ہوئی تھیں لیکن شلپا شیٹی کی شادی کی وجہ سے انہیں شو چھوڑنا پڑا تھا ۔ لیکن ’بگ باس OTT‘ میں شامل ہو کر شمیتا شیٹی نے اس رئیلٹی شو میں ایک بار پھر اپنی قسمت آزمائی۔ ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کی دوسری رنر اپ بننے کے بعد، انہیں ’بگ باس 15‘ کے لیے میکرس نے رابطہ کیا۔ اگست سے شروع ہونے والا شمیتا شیٹی کا یہ سفر اب 5 ماہ بعد ختم ہو گیا ہے۔

      ٹاپ 3 میں نہیں بنا پائی ’بگ باس‘ میں اپنی جگہ
      ووٹوں کی اس لڑائی میں شمیتا ٹاپ 5 میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی لیکن وہ ٹاپ 3 تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ لیکن اس رئیلٹی شو کے سفر میں ان کی ملاقات راکیش باپت سے ہوئی۔ ’بگ باس او ٹی ٹی‘میں گیم کے لیے بنائی گئی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک ساتھ نظر آئی، دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ’بگ باس‘ کے گرینڈ فائنل میں راکیش بھی شمیتا کی ماں سنندا ​​شیٹی کے ساتھ بیٹھے نظر آئے۔

      دل جیتنے میں کامیاب ہوئی
      بھلے ہی شمیتا شیٹی کا ’بگ باس‘ کا سفر اب ختم ہو گیا ہے لیکن انہوں نے بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اس پورے سفر میں کئی مرتبہ ان کی عمر اور بیماریوں کا مذاق اڑایا گیا۔ لیکن پھر بھی شمیتا نے ہمت نہیں ہاری۔ وہ اس سفر میں آگے بڑھتی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ کئی مشہور شخصیات نے ان کی حمایت کی۔ شلپا شیٹی نے بھی اپنی بہن کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمیتا نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں اور یہ ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: