உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss 15 :’تمہاری کوئی عزت ہے بھی نہیں‘ پھسل گئی کرن کندرا کی زبان، اُن کی باتیں سن کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تیجسوی پرکاش

    جھگڑے میں تیجسوی کے اوپر خوب برسے کرن کندرا۔
تصویر : انسٹاگرام ۔ @kkundrra/@tejasswiprakash

    جھگڑے میں تیجسوی کے اوپر خوب برسے کرن کندرا۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @kkundrra/@tejasswiprakash

    کرن نے تیجسوی کو اُلٹا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’تمہاری عزت ہے بھی نہیں، پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔‘ کرن نے اس جھگڑے میں تیجسوی کو بزدل بھی کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سب اپنے ماسی، چاچی، بھتیجی کو جا کر دکھائو۔ کرن کی یہ بات سن کر تیجسوی رونے لگ گئی لیکن کرن بولے جارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’تم بزدل ہو، کیونکہ منتظم کے ساتھ مل کر تم کھیل رہی تھی۔‘

    • Share this:
      ممبئی: تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) اور کرن کندرا (Karan Kundrra) کی بحث اُن کے رومانس کی طرح ہر دن بگ باگ (Bigg Boss) کے گھر میں دیکھنے کو ملتی ہے لیکن آج پہلی بار ان دونوں میں اتنا بڑا جھگڑا ہوا ہے کہ وہ رُکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ دراصل، کل کے ایپی سوڈ مین شمیتا شیٹی (Shamita Shetty) اور پرتیک سہج پال (Pratik Sehajpal) کے درمیان ہوئے ٹاسک میں تیجسوی پرتیک کو سپورٹ کررہی تھی اور یہ بات کرن کندرا کو بالکل پسند نہیں آئی۔ اس بارے میں تیجسوی جب نشانت بھٹ (Nishant Bhat) سے بات کررہی تھی تب وہاں بیٹھی شمیتا نے وہ باتیں سن لی اور اگلے دن صبح تیجسوی کو اس بارے میں سوال پوچھے۔

      تیجسوی نے کہا کہ انہیں کل پتہ تھاکہ کرن اور عمر، شمیتا کو ٹاسک کا ونر بنانا چاہتے ہیں۔ یہ سن کر شمیتا اُن پر غصہ ہوئی اور بعد میں کرن کندرا بھی اس جھگڑے میں کود گئے اور تیجسوی پر زور زور سے چلانے لگے۔ کرن کا کہنا تھا کہ تیجسوی جان بوجھ کر اس طرح کی بات کرتے ہوئے یہ دکھانا چاہتی ہے کہ وہ غلط ہے اور تیجسوی صحیح ہے۔ کرن نے کہا کہ ’ہمارے اوپر مت ڈال۔ جو کرنا چاہتی ہے وہ کھلے عام کہو۔‘



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Tejasswi Prakash (@tejasswiprakash)





      کرن نے سنائی تیکھی باتیں
      تیجسوی نے کہا کہ تم نے مجھے کیوں ڈانٹا، میری عزت کیو نہیں رکھی؟‘ کرن نے تیجسوی کو اُلٹا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’تمہاری عزت ہے بھی نہیں، پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔‘ کرن نے اس جھگڑے میں تیجسوی کو بزدل بھی کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سب اپنے ماسی، چاچی، بھتیجی کو جا کر دکھائو۔ کرن کی یہ بات سن کر تیجسوی رونے لگ گئی لیکن کرن بولے جارہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’تم بزدل ہو، کیونکہ منتظم کے ساتھ مل کر تم کھیل رہی تھی۔‘

      پھوٹ پھوٹ کر روئی تیجسوی
      بیڈروم ایریا میں پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تیجسوی کو دیکھ کر بھی کرن کندرا کو کوئی فرق نہیں پڑا۔ نشانت بھٹ اور پرتیک نے اُنہیں سمجھانے کی کوشش کی۔ تیجسوی کا کہنا تھا کہ ایسے کون سا بوائے فرینڈ اپنی گرل فرینڈ کو بزدلی کی نشانی کہتا ہے۔ کرن نے تیجسوی سے جھگڑے میں یہ بھی کہا کہ ’شکل دیکھی ہے اپنی۔‘ ان سب باتوں کو یاد کر کے تیجسوی اور زیادہ رو رہی تھی لیکن ان سب سے انجان کرن کندرا تیجسوی کے بارے میں اُلٹی سیدھی باتیں کیے جارہے تھے۔ اس دوران کرن نے تیجسوی کو روتے ہوئے دیکھ یہ بھی کہاکہ ’اب رو رہی ہو، تو پول میں بھی گھس جاو۔‘
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: