உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بگ باس کے گھر باتھ روم میں نہا رہی تھی لڑکی تبھی پرتیک نے ٹی وی پر کھول دیا دروازہ، جانیں پھر کیا ہوا

    ودھی جو کہ جنگل واسیوں کی ٹیم کا حصہ ہیں وہ باتھ روم میں نہا رہی ہوتی ہیں اور پرتیک باہر سے واش روم کے دروازے کی کنڈی توڑ دیتے ہیں۔ گھر کی لڑکیاں کہتی ہیں یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ ایک لڑکی کے طور پر یہ کافی خوفناک احساس ہے۔

    • Share this:
      ممبئی۔ ٹی وی کا متنازع ریئلٹی شو 'بگ باس 15' (Bigg Boss 15) کا لیٹسٹ ایپیسوڈ کافی ہنگامہ بھرا تھا۔ گھر کے اندر جانے کے نقشے کو مکمل کرنے کے لیے بگ باس نے گھر والوں کو ایک ٹاسک دیا۔ اس ٹاسک کے دوران ٹی وی اداکار کرن کندرا ایک نقشہ (Map) تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ وہ پرتیک سہج پال ، شمیتا شیٹھی اور نشانت بھٹ کے درمیان پھوٹ پیدا ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے تینوں لڑتے ہیں اور شمیتا انہیں نقشے کا ایک حصہ دے دیتی ہیں جو جنگل میں رہ رہے بگ باس کنٹیسٹنٹ کو ایک ٹاسک کے طور پر دیا گیا تھا۔ دراصل اس بار بگ باس کی جنگل تھیم ہے۔ جس میں شو کے سبھی کنیسٹنٹ جنگل میں ہیں اور تین بگ باس او ٹی ٹی والے کنٹیسٹنٹ کی دائریکٹ گھر میں انٹری ہوئی ہے۔ اب بگ باس نے جنگل والوں کو گھر میں داخل ہونے کیلئے نقشے کو جوڑ کر راستہ ڈھونڈ کر اندر جانے کا ٹاسک دیا ہے۔ وہیں اس کو لیکر گھر میں گھماسان جاری ہے۔ جب پرتیک کو معلوم ہوتا ہے کہ شمیتا نے وہ میپ ان جنگل واسیوں کو دے دیا تو ان کے ساتھی پرتیک سہج ہال غصے سے بھڑک جاتے ہیں۔ اور وہ باتھ روم کا تالا توڑ نے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہیں کرن کندرا ان کو بگ باس کی پراپرٹی کو نقصان نہ پہنچانے کیلئے کہتے ہیں۔

      پرتیک اس وقت مان جاتے ہیں لیکن بعد میں اسکرو ڈرائیور سے لاک کا ایک پیچ کھول دیتے ہیں جس پر کرن اعتراض ظاہر کرتے ہیں اور اسی پہر میں شمیتا اور نشانت بھٹ پرتیک پر غصہ ہوتے ہیں۔ حالانکہ تب تک ایپیسوڈ ختم ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد اگلے ایپیسوڈ کے پرومو میں دکھایا جاتا ہے کہ ودھی جو کہ جنگل واسیوں کی ٹیم کا حصہ ہیں وہ باتھ روم میں نہا رہی ہوتی ہیں اور پرتیک باہر سے واش روم کے دروازے کی کنڈی توڑ دیتے ہیں۔ ودھی باہر آتی ہیں اور شکایت کرتی ہیں جس کے بعد گھر کے سبھی کنٹیسٹنٹ پرتیک پر سے اس بارے میں بات کرتے ہیں۔

      View this post on Instagram

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)

      وہیں گھر کی کنٹیسٹنٹ تیجسوی پرکاش تو یہاں تک کہتی ہیں کہ ہم محفوظ نہیں محسوس کر رہے ہیں۔ اس طرح سے باتھ روم کی کنڈی کھولنا لڑکیوں کیلئے محفوظ نہیں ہے۔ یہ بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ ایک لڑکی کے طور پر یہ کافی خوفناک احساس ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: