உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss 15 Promo: سلمان خان نے عاصم ریاض سے پوچھی ان کے بھائی کی کمزوری، پھر کی کھینچائی

    Bigg Boss 15 Promo: سلمان خان نے عاصم ریاض سے پوچھی ان کے بھائی کی کمزوری، پھر کی کھینچائی

    Bigg Boss 15 Promo: سلمان خان نے عاصم ریاض سے پوچھی ان کے بھائی کی کمزوری، پھر کی کھینچائی

    ٹی وی انڈسٹری کا سب سے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس 15 (Bigg Boss 15)‘ جلد ہی آن ایئر ہونے والا ہے۔ 2 اکتوبر کو ’بگ باس 15‘ کا گرینڈسم پریمیئر (Bigg Boss 15 premiere) ہونے جا رہا ہے۔ میکرس نے شو کے پریمیئر کا ایک پرومو جاری کیا ہے، جس میں سلمان خان (Salman Khan)، عاصم ریاض (Asim Riaz) سے ان کے بھائی اور کنسٹنٹ عمر ریاض (Umar Riaz) کی کمزوری پوچھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: ٹی وی انڈسٹری کا سب سے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس 15 (Bigg Boss 15)‘ جلد ہی آن ایئر ہونے والا ہے۔ 2 اکتوبر کو ’بگ باس 15‘ کا گرینڈسم پریمیئر (Bigg Boss 15 premiere) ہونے جا رہا ہے۔ میکرس نے شو کے پریمیئر کا ایک پرومو جاری کیا ہے، جس میں سلمان خان (Salman Khan)، عاصم ریاض (Asim Riaz) سے ان کے بھائی اور کنسٹنٹ عمر ریاض (Umar Riaz) کی کمزوری پوچھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ میکرس نے اس کے دھماکہ دار پریمیئر کی زبردست تیاری کر رکھی ہے۔ شو کے ناظرین سلمان خان کو دیکھنے کو بے قرار ہیں۔ پریمیئر میں کنٹسٹنٹ پرفارم کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ اس کے علاوہ شو کو انٹرٹیننگ بنانے کے لئے آڈینس کو سرپرائز بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

      اس بار کے شو کی تھیم ’جنگل‘ رکھی گئی ہے، جہاں گھر کے کنٹسٹنٹ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایک پرومو میں شو کے ہوسٹ سلمان خان (Salman Khan) نے اشاروں اشاروں میں بتا دیا تھا کہ اس بار کنٹسٹنٹس کی راہ پہلے کی طرح آسان نہیں رہنے والی ہے۔

      شو کے پریمیئر کے پرومو میں سلمان خان (Salman Khan) عاصم ریاض سے پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ’آپ کے بھائی میں کون سی ایسی کمزوری ہے، جو ان کو گھر کے اندر آگے برھنے سے روکے گی۔ اس کے جواب میں عاصم ریاض پہلے کہتے ہیں، ’وہ بھائی ہے‘۔ پھر کہتے ہیں کہ ’یہ انسان ہے سر، اس میں ایموشن بھی ہے، غصہ بھی ہے‘۔ اس کے بعد وہ بتاتے ہیں کہ عمر ریاض تھوڑا نروس تھا۔ یہ ریئلٹی شو ہے، یہ ایکشن اور ری ایکشن کا گیم ہے۔ اس کے بعد سلمان خان کہتے ہیں، ’تمہاری ایک بھی تبصرہ نہیں سننے والا ہے، تمہارا بڑا بھائی’۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)






      کلرس نے ایک بگ باس-15 (Bigg Boss 15) کا جو پہلا پرومو جاری کیا تھا۔ اس میں سلمان خان (Salman Khan) بالکل نئے اوتار میں دکھائی دے رہے تھے۔ وہ ایک جنگل میں بھٹک گئے تھے اور بیک گراونڈ میں گانا بج رہا تھا۔ ’یہ کیا جگہ ہے دوستوں‘۔ وہ ایک بڑے سے پیڑ کے سامنے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد بالی ووڈ کے ’دبنگ‘ گاتے سنے جاسکتے ہیں۔ ’یہ ہی میرا سوال ہے، ’This is what I am asking‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: