உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss 15: گھر میں انٹری سے پہلے تیجسوی پرکاش نے شیئر کیا ویڈیو، پرتیک سہجپال نے مداحوں سے کی یہ خاص اپیل

    ٹی وی کے سب سے پاپولر ریئلٹی شو ’بگ باس 15’ (Bigg Boss 15) کا آج رات پریمیئر ہوگا۔ مداح بے صبری سے اس شو کے آن ایئر ہونے کا انتظار کر رہے تھے، جو اب ختم ہونے والا ہے۔ آج گھر میں سبھی 16 کنٹسٹنٹس انٹری لینے والے ہیں۔ اداکارہ تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔

    • Share this:

      ممبئی: ٹی وی کے سب سے پاپولر ریئلٹی شو ’بگ باس 15’ (Bigg Boss 15) کا آج رات پریمیئر ہوگا۔ مداح بے صبری سے اس شو کے آن ایئر ہونے کا انتظار کر رہے تھے، جو اب ختم ہونے والا ہے۔ آج گھر میں سبھی 16 کنٹسٹنٹس انٹری لینے والے ہیں۔ یہ کنٹسٹنٹس باہری دنیا، ان کے مداح اور قریبی لوگوں کے ساتھ بغیر کسی رابطے کے گھر میں بند ہونے جا رہے ہیں، اس لئے ان میں سے کئی نے بگ باس ہاوس میں انٹری کرنے سے پہلے انوکھے انداز میں مداح اور گھر والوں کو الوداع کہہ دیا ہے۔

      ٹی وی کے سب سے پاپولر ریئلٹی شو ’بگ باس 15’ (Bigg Boss 15) کا آج رات پریمیئر ہوگا۔ مداح بے صبری سے اس شو کے آن ایئر ہونے کا انتظار کر رہے تھے، جو اب ختم ہونے والا ہے۔ آج گھر میں سبھی 16 کنٹسٹنٹس انٹری لینے والے ہیں۔ اداکارہ تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔

      اداکارہ تیجسوی پرکاش (Tejasswi Prakash) نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کے گانے ’دھڑک دھڑک‘ پر دھانسو ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ان کے ہاتھ میں ایک لگیج بھی ہے۔ وہ اس لگیج کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔ انہوں نے پنک کلر کا ٹاپ اور بلو ڈینم پہنا ہوا ہے۔ اس ڈانس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے تیجسوی نے لکھا، ’اندازہ لگائیے میں کہاں جا رہی ہوں‘۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Tejasswi Prakash (@tejasswiprakash)

      وہیں ’بگ باس او ٹی ٹی‘ (Bigg Boss OTT) کے ٹاپ 5 فائنلسٹ رہے پرتیک سہجپال (Pratik Sehajpal) نے بھی ’بگ باس 15‘ کے ہاوس میں جانے سے پہلے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں وہ اپنی باڈی کو فلانٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہاں تک سخت محنت شدت سے یہاں تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی ماں، بہن اور مداحوں کے لئے سب کچھ کرنے کو تیار ہے۔

      پرتیک سہجپال نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’چلتا ہوں پھر۔ بھول چوک معاف کردینا پلیز۔ دل سے ہے جو ہے پکہ، اتنا بول سکتا ہوں۔ بہت محنت اور شدت اور دل سے یہاں پہنچا ہوں۔ نیت صاف، دل صاف اور بہت سارا پیار لے کر۔ میں سب سے بیسٹ ہوں۔ میری ماں، میری بہن، میرے دوست، میرے دل کے قریب سب اور پرتیک فیم کے لئے پوری جان حاضر ہے۔ میں اندر پھاڑ رہا ہوں اور تم لوگ باہر پھاڑ دو‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے کئی سارے ایموجی اور ہیش ٹیگ بی بی 15 بھی اپنے کیپشن میں شامل کیا ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: