உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss 16:پہلے ہی دن نمرت کور اہلووالیہ کو پڑی بگ باس کی پھٹکار، اس غلطی کے لئے جھیلنا پڑا غصہ!

    Bigg Boss 16:پہلے ہی دن نمرت کور اہلووالیہ کو پڑی بگ باس کی پھٹکار، اس غلطی کے لئے جھیلنا پڑا غصہ!

    Bigg Boss 16:پہلے ہی دن نمرت کور اہلووالیہ کو پڑی بگ باس کی پھٹکار، اس غلطی کے لئے جھیلنا پڑا غصہ!

    نمرت کے بعد گھر میں عبدوالروزق کی انٹری ہوئی اور انہیں چاپنگ کا کام تھما دیا گیا۔ نمرت نے عبدو سے ان کی چوائس پوچھنے کے بعد ہی انہیں یہ کام سونپا تھا۔ اس کے بعد بگ باس میں کئی کھلاڑیوں کی انٹری ہوئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹی وی کے مشہور ریالٹی شو بگ باس 16 کا آغاز ہوچکا ہے۔ شو میں 16 کنٹیسٹنٹ آئے ہیں جو ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہوئے نظر اائیں گے۔ ٹی وی کی بہووں سے لے کر بالی ووڈ ڈائریکٹر تک کئی ستارے شو میں شامل ہوئے ہیں۔ ہوسٹ سلمان خان نے شو کی شروعات چھوٹی سرداری فیم نمرت کور اہلووالیہ کے نام کے اعلان کے ساتھ کی تھی۔ پہلی کھلاڑی ہونے کی وجہ سے نمرت کو بگ باس کی طرف سے خاص پاور دی گئی تھی۔ بگ باس نے نمرت کو گھر کی کیپٹن بنادیا تھا اور انہیں آنے والے سبھی کھلاڑیوں کو ٹاسک دینے کی بھی ذمہ داری دی گئی تھی مگر یہ کام صحیح سے نہ کرپانے کی وجہ سے نمرت کو پہلے ہی دن بگ باس کے غصے کا شکار ہونا پڑ گیا۔

      نمرت کے بعد گھر میں عبدوالروزق کی انٹری ہوئی اور انہیں چاپنگ کا کام تھما دیا گیا۔ نمرت نے عبدو سے ان کی چوائس پوچھنے کے بعد ہی انہیں یہ کام سونپا تھا۔ اس کے بعد بگ باس میں کئی کھلاڑیوں کی انٹری ہوئی۔ جن کے ساتھ سلمان خان مستی کرتے ہوئے نظر اائے۔ اس درمیان نمرت کو بگ باس سے پھٹکار بھی پڑی۔

      بگ باس کے غصے کا شکار ہوئی نمرت
      اس دوران بگ باس نے نمرت کو کنفیشن روم میں بلایا اور کہا کہ نمرت کو اس ہفتے کا کپتان بنا کر انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ وہ لوگوں کو کام نہیں سونپ رہی بلکہ ان کی رائے پوچھ کر ان کے کام کو آسان بنا رہی ہے۔ اس کے بعد نمرت نے بگ باس کو یقین دلایا کہ وہ انہیں مایوس نہیں کریں گی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      کٹرینہ کی اس بات پر سلمان کو آتا تھا غصہ، کیٹرینہ کی یہ بات نہیں ہوتی تھی برداشت

      یہ بھی پڑھیں:
      ریلیز سے پہلے ہی ایشوریہ کی فلم پونیان سیلون نے کمائے کروڑوں روپے،بمپر اوپننگ کے لئے تیار

      نمرت اور ارچنا کے درمیان دراڑ
      تھوڑی دیر بعد مس انڈیا رنر اپ مانیا سنگھ گھر میں داخل ہوئیں۔ نمرت نے انہیں ایک بیڈ مختص کیا لیکن مانیا نے اس میں غیر اطمینانی ظاہر کی تاہم نمرت نے ان کا بستر بدلنے سے انکار کر دیا۔ نمرت ارچنا سے اپنا بستر بدلنے کو کہتی ہے لیکن وہ غصے میں آ جاتی ہے اور چلانے لگی کہ وہ اپنے بستر سے سمجھوتہ نہیں کرے گی کیونکہ وہ ہر صبح آئینہ دیکھنا چاہتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: