’مس انڈیا رنر-اپ‘ رہ چکی مانیا سنگھ بھی متنازعہ شو بگ باس 16 کی کھلاڑیوں میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے سال 2020 میں مس انڈیا کا خطاب جیتنے پر سرخیوں میں جگہ بنائی تھیں اور حال ہی میں بگ باس کے گھر میں ان کی لڑائیوں کے چرچے ہوئے۔ مانیا سنگھ شو میں کئی ساتھی کھلاڑیوں سے لڑ چکی ہیں اور اس دوران وہ مس انڈیا کا رعب دکھاتی بھی نظر آئیں۔ لوگوں کو لگنے لگا تھا کہ، ان میں گھمنڈ آگیا ہے۔ اب اداکارہ نے اس بارے میں بات کی ہے۔
بگ باس سے بے گھر ہوچکی مانیا سنگھ نے بالی ووڈ لائف کے ساتھ بات چیت میں بتایا ہے کہ مس انڈیا کے ٹیگ کا استعمال کرکے وہ لڑائی نہیں کررہی تھیں، بلکہ اس ٹائٹل کا دفاع کررہی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ، اس میں ایک فرق ہے۔ لوگوں کو سمجھ نہیں آیا کہ، میں کیا کہنا چاہ رہی تھی۔ میں گھمنڈی نہیں ہوں، میرے پاس گھمنڈ کا کوئی لفظ نہیں ہے۔‘ بگ باس ہاوس میں ہوئی لڑائی پر بولی مانیا
مانیا سنگھ نے یہ بھی کہا کہ انہیں خود کے لیے اسٹینڈ لینے کی پرورش ملی ہے اور انہوں نے جو بھی کہا، وہ ’مس انڈیا‘ کے ٹائٹل کے احترام میں کہا تھا۔ مانیا نے کہا، مجھے اپنے لیے اسٹینڈ لینے کی پرورش ملی ہے، جیسے کو تیسا، آپ کی کوئی بے عزتی کرے، ان کی بے عزتی کرو۔‘ بتادیں کہ دیوالی اسپیشل ایپی سوڈ میں مانیا سنگھ کو بگ باس کے گھر سے بے گھر کردیا گیا تھا۔
خوب ٹرول ہوئی تھیں مانیا مانیا سنگھ کی بگ باس میں کئی کھلاڑیوں سے لڑائی ہوچکی ہے۔ اپنی ہر لڑائی میں مانیا سنگھ کو مس انڈیا کا خطاب جیتنے کا رعب دکھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ شریجیتا ڈے کو انہوں نے ٹی ایکٹریس کہہ کر بھی نیچا دکھایا تھا۔ اس کی وجہ سے مانیا سنگھ کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرول بھی کیا گیا تھا۔ لوگوں نے کہا تھا کہ، وہ مس انڈیا جیت کر گھمنڈی ہوگئی ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔