Bigg Boss 16 کی سوندریہ شرما صرف اداکاری میں ہی نہیں ان کاموں میں بھی ہیں ماہر، جان کر آپ بھی کہیں گے’کمال ہے‘
Bigg Boss 16 کی سوندریہ شرما صرف اداکاری میں ہی نہیں ان کاموں میں بھی ہیں ماہر، جان کر آپ بھی کہیں گے’کمال ہے‘
سوندریہ شرما اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈل بھی ہیں اور نئی دہلی براہمن فیملی سے ان کا تعلق ہے۔ اداکارہ کا جنم 20 ستمبر 1994 میں ہوا، ابھی سوندریہ صرف 28 سال کی ہی ہیں
سوندریہ شرما Bigg Boss 16 کی کنٹیسٹنٹ ہیں، جو بے حد خوبصورت ہے۔ سوندریہ نے جب گھر میں انٹری نہیں لی تھی اس سے پہلے ان کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں اداکارہ کے چہرے پر ماسک لگا ہوا تھا۔ سوندیہ نے اب جب بگ باس ہاوس میں انٹری لے لی ہے تو کہیں نہ کہیں وہ لوگوں کو سلجھی ہوئی انسان لگ رہی ہیں۔
سوندریہ شرما اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماڈل بھی ہیں اور نئی دہلی براہمن فیملی سے ان کا تعلق ہے۔ اداکارہ کا جنم 20 ستمبر 1994 میں ہوا، ابھی سوندریہ صرف 28 سال کی ہی ہیں۔ اسکول کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد سوندریہ نے بی ڈی ایس یعنی بیچلر آف ڈینٹل اسٹڈیز میں گریجویشن کیا ہے۔ دہلی کے اسپتال میں وہ کام بھی کرچکی ہیں۔ اس کے بعد ایکٹنگ میں کرئیر بنانے کے لئے اداکارہ نے ممبئی کی طرف رُخ کرلیا۔ سوندریہ نے ACT 1 تھیٹر گروپ سے جڑ کر انہوں نے فارمل ٹریننگ بھی لی۔ اداکارہ اور ڈٓکٹر ہی نہیں سوندریہ شرما ٹرینڈ ووکلسٹ بھی ہیں۔ اداکارہ کو گٹار بجانے کا بھی ب ہت شوق ہے۔ اس کے علاوہ انہیں کار ریسنگ اور تھیٹر کرنے میں بھی دلچسپی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مندنا کریمی سے لے کر عرفی جاوید تک۔۔۔ ساجد خان کے خلاف ان ستاروں کا پھوٹا غصہ، جانیے تفصیل
سوندریہ کی پہلی ویب سیریز رکتانچل ہے۔ اداکارہ کو جھارکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین ڈیبیو اداکارہ کے خطاب سے بھی نوازا گیا ہے۔ سوندریہ کو رانچی ڈائریز میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جسے انوپم کھیر نے پروڈیوس کیا تھا۔ سوندریہ کی اداکاری کو اس قدر سراہا گیا کہ انہیں زی سینے ایوارڈز میں بہترین فیمیل ڈیبیو کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔ اداکارہ کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کا نام انہوں نے مسٹرڈ اینڈ ریڈ رکھا ہے۔ سوندریہ کو کئی ریمپ شوز میں بھی دیکھا گیا ہے۔ بتادیں کہ فلم تھینک گاڈ میں سوندریہ بھی سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔