உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اُترن کی تپسیہ کے بعد اب اِچھا نے ماری بگ باس 16 میں انٹری، جانیے اداکارہ سے جڑی دلچسپ باتیں

    اُترن کی تپسیہ کے بعد اب اِچھا نے ماری بگ باس 16 میں انٹری، جانیے اداکارہ سے جڑی دلچسپ باتیں

    اُترن کی تپسیہ کے بعد اب اِچھا نے ماری بگ باس 16 میں انٹری، جانیے اداکارہ سے جڑی دلچسپ باتیں

    ٹینا نے اپنے کریئر میں کئی سوپر ہٹ شوز میں کام کیا ہے۔ انہوں نے ڈائن، اترن، خطروں کے کھلاڑی میں بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ ٹینا نے بھی ایک بار دنیا کے سامنے اپنے خراب ریلیشن شپ کے بارے میں اپنا درد ظاہر کیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      سلمان خان کے مشہور شو بگ باس 16 کی کل سے شروعات ہوچکی ہے۔ اس شو کے پرومو انٹرنیٹ پر خوب دھمال مچاتے نظر آرہے ہیں۔ شو آن ایئر ہونے سے پہلے ہی اس مرتبہ شو کے زیادہ تر کھلاڑیوں کے نام ریویل کردئیے گئے تھے۔

      آج ہم ااپ کے لئے ایک ایسے ہی کنٹیسٹنٹ سے جڑی کچھ دلچسپ باتیں لے کر آئے ہیں، جنہیں شائد آپ جانتے ہوں گے۔ اگر آپ ٹی وی سیریل کے شوقین ہیں تو آپ نے پاپولر ٹی وی شو اترن تو دیکھا ہی ہوگا۔ اترن کی تپسیہ یعنی رشمی دیسائی سے تو آپ اچھے سے واقف ہوچکے ہیں، لیکن اس مرتبہ تپسیہ کی بہن و دشمن اِچھا یعنی ٹی وی اداکارہ ٹینا دتہ بگ باس کے نئے سیزن میں انٹری کرچکی ہیں۔

      ٹینا دتہ نے چائلڈ ایکٹر کے طور پر اپنے کرئیر کی شروعات کی تھی، اور اب فینس انہیں بگ باس میں دیکھ رہے ہیں۔



      ٹینا دتا لمبے وقت سے ٹی وی انڈسٹری میں کام کررہی ہیں۔ ٹینا دتہ 30 سال کی ہوچکی ہیں۔ ٹینا دتہ ان دنوں اپنی سنگل لائف انجوائے کررہی ہیں۔ ٹینا دتہ سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ جڑی رہتی ہیں۔ ٹینا دتہ کو سوشل میڈیا کوئن کہا جائے تو وہ بھی غلط نہیں ہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      آج سے شروع ہورہا ہےBigg Boss 16،جانیے کب اور کہاں دیکھ پائیں گے سلمان کا یہ سوپر ہٹ شو

      یہ بھی پڑھیں:
      پری ویڈنگ فنکشن میں ہاتھ تھامے نظر آئے رچا چڈھا اور علی فضل، دیکھیں تازہ ویڈیوز

      انسٹاگرام پر ٹینا دتہ کے بہت سارے فین کلب ہیں جو آئے روز ان کی خوبصورت تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل کرتے نظر آتے ہیں۔ ٹینا کے انسٹا پر 2.9 ملین فالوورز ہیں اور اداکارہ جلد ہی 3 ملین فالوورز کا ہندسہ عبور کرنے والی ہیں۔ ٹینا نے اپنے کریئر میں کئی سوپر ہٹ شوز میں کام کیا ہے۔ انہوں نے ڈائن، اترن، خطروں کے کھلاڑی میں بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ ٹینا نے بھی ایک بار دنیا کے سامنے اپنے خراب ریلیشن شپ کے بارے میں اپنا درد ظاہر کیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: