نمرت کور کے ہاتھ سے گئی کپتانی، شالین کو ملی سزا، جانیے 9ویں دن بگ باس کے گھر میں کیا کیا ہوا؟
نمرت کور کے ہاتھ سے گئی کپتانی، شالین کو ملی سزا، جانیے 9ویں دن بگ باس کے گھر میں کیا کیا ہوا؟
۔ شالین کے ارچنا کو مارنے کو لے کر کھلاڑیوں کے درمیان کافی جھگڑا ہوگا جاتا ہے۔ گھر والوں سے بات کرنے پر گوتم شالین کو قصوروار قرار دیتے ہیں لیکن بگ باس کہتے ہیں کہ میں نے ساری فوٹیج دیکھی ہے اور یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا۔
بگ باس کا 16واں سیزن بھی ڈرامہ سے بھرپور ہے۔ ہر دن کھلاڑیوں کے درمیان کبھی پیار تو کبھی تکرار کے ساتھ کچھ نہ کچھ نیا ٹوئسٹ دیکھنے کو ملتا ہے۔ بگ باس کے گھر کا 9واں دن بھی کافی ہلچل بھرا رہا ۔صبح صبح سبھی کھلاڑیوں نے گارڈن ایریا میں جا کر بگ باس ترانہ گایا۔ اس کے بعد ارچنا اور گوری کی کھانا پھینکنے کو لے کر بحث شروع ہوگئی۔ ارچنا نے ڈسٹ بن کھول کر باقی کے کھلاڑیوں کو دکھایا کہ گوری نے کتنا کھانا پھینکا ہے جب کہ گوری نے اپنی صفائی میں کہا کہ اس نے اپنی پلیٹ کا بچا ہوا کھانا ہی پھینکا تھا۔
چکن کو لے کر ارچنا اور شالین کے درمیان ہوئی تو تو، میں میں دوپہر کے وقت ارچنا کے ساتھ شالین کی نان ویج کو لے کر بحث ہوگئی۔ ارچنا چلاتے ہوئے شالین سے کہتی ہیں کہ ویج کھانا بھی کھایا کرو، اس پر شالین ارچنا سے کہتے ہیں کہ تم ڈاکٹر ہو کیا جو مجھے بتاوگی؟ شالین اور ارچنا کے درمیان کافی جھگڑا ہوجاتا ہے۔ اس دوران دونوں کچن م یں پہنچ جاتے ہیں اور پھر لڑنے لگتے ہیں۔ شالین فریج سے پورا چکن نکال لیتے ہیں۔ اس کے بعد ارچنا کہتی ہیں کہ شالین کے نیچر کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ انہیں کوئی ٹی وی سیریل بھی ملے گا۔
شیکھر سمن کے تیکھے سوالوں کا ڈٹ کر جواب دیتی ہیں پرینکا دوپہر چار بجے شیکھر سمن کی گھر میں بگ بلیٹن وِد شیکھر کے ساتھ انٹری ہوتی ہے۔ اس سیشن میں شیکھر پرینکا کو بلاتے ہیں اور کئی تیکھے سوال کرتے ہیں۔ انکیت کو لے کر شیکھر پرینکا سے سوال پوچھتے ہیں تو وہ کہتی ہیں کہ انکیت کو میں سمجھتی ہوں لیکن وہ مجھے اتنا نہیں سمجھتے ہیں لیکن میں اسے نہیں جانے دوں گی۔ شالین کو لے کر بھی پرینکا سے شیکھر سوال کرتے ہیں۔ اس پر پرینکا کہتی ہیں کہ وہ اپنے آپ کو لیڈر سمجھتے ہیں اور میں انہیں دوست نہیں بول سکتی ہوں۔ اس پر شالین کہتے ہیں کہ یہ انکیت کو چھوڑیں تو دوسرے ان کو سمجھیں۔ وہیں شیکھر سمن اس سیزن میں ارچنا کو موسٹ انٹرٹیننگ کہتے ہیں۔ اس دوران شیکھر ارچنا کی آواز کو لے کر کمنٹ بھی کرتے ہیں ، حالانکہ ارچنا اسے مذاق میں لیتی ہیں۔
نمرت سے چھن گئی کپتانی شام 6.15 بجے بگ باس ک ویک اپ الارم بجتا ہے۔ بگ باس نے تمام مقابلہ کرنے والوں کو ڈانٹا اور کہا کہ کوئی بھی بگ باس کی بات نہیں سن رہا ہے اور نہ ہی اصولوں پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد نمرت کو ڈانٹتے ہوئے بگ باس ایک اے وی دکھاتے ہیں جس میں پورا گھر بہت گندا نظر آتا ہے اور بگ باس پوچھتے ہیں کہ کیا گھر پہلے ایسا تھا؟ اس کے بعد بگ باس نمرت کو کپتان کے عہدے سے ہٹا کر نئی کپتانی کا ٹاسک دیتے ہیں جس میں شیوا اور گوتم جیت جاتے ہیں۔ اس دوران دونوں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے اور نمرت کور گوتم کو کپتانی کا فاتح قرار دیتی ہے۔
شالین کو کبھی کیپٹن نہ بننے کی ملی سزا کپتانی کے ٹاسک کے دوران ارچنا اور شالین کے درمیان جھگڑا بھی ہوتا ہے اور ارچنا الزام لگاتی ہیں کہ شالین نے انہیں دھکا دیا۔ بات کافی بڑھ جاتی ہے اور ساجد خان سمیت کئی گھر والے شالین کے خلاف ہوجاتے ہیں۔ شالین کے ارچنا کو مارنے کو لے کر کھلاڑیوں کے درمیان کافی جھگڑا ہوگا جاتا ہے۔ گھر والوں سے بات کرنے پر گوتم شالین کو قصوروار قرار دیتے ہیں لیکن بگ باس کہتے ہیں کہ میں نے ساری فوٹیج دیکھی ہے اور یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا، کوئی کڑا قدم نہیں اٹھا رہا ہوں لیکن کیپٹن گوتم کو ایسا لگتا ہے اس لیے شالین اب کبھی کیپٹن نہیں بنیں گے اور اگلے دو ہفتے کے لئے نامینیٹ ہوجائیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔