مس انڈیا 2022 کی رنر اپ مانیا سنگھ کو ریالیٹی شو بگ باس 16 کے لیے جانا جاتا ہے۔ مانیا دوسری کھلاڑی تھیں، جو بگ باس سے باہر ہوئی تھیں۔ شو کے جانے کے بعد کافی وقت بعد ایک بار پھر مانیا سرخیوں میں ہیں۔ حال ہی میں، انہیں روڈ پر ایک اسٹیٹمنٹ کرئیٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
دراصل، مانیا سنگھ نے آفیشیل انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ کلپ میں مانیا سنگھ اپنی باڈی کے ایک حصے میں وہائٹ کلر کیا ہوا ہے۔ انہوں نے برالیٹ ٹاپ اور شارٹ پہن کر سڑک پر نخرے دکھائے۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مانیا سنگھ نے کیپشن میں لکھا، ’آپ کون سے سائیڈ کو فوقیت دیں گے۔‘
مانیا سنگھ ہوئی ٹرول مانیا سنگھ کا یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے، لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا ہے۔ ایک یوزر نے کہا، ’دونوں ہی سائیڈ آپ کے رئیل کلر کو میچ نہیں کرتا ہے۔ پہلے آپ اپنا سائیڈ کیا ہے اس کا فیصلہ کریں اور پھر اسٹیٹمنٹ بنائیں۔‘ اس کے علاوہ کئی یوزرس نے انہیں ’عرفی جاوید لائٹ‘ بھی بتایا۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ، وہ پاگل ہوچکی ہیں۔
سانولہ پن کی وجہ سے گنوائے پروجیکٹس مانیا سنگھ کو اکثر ان کے اسکن ٹون کی وجہ سے کرئیر میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ بگ باس 16 میں بھی مانیا نے انکشاف کیا تھا کہ، لوگ ان کے اسکن ٹون کی وجہ سے کام دینے سے ہچکچاتے ہیں۔ سانولے پن کی وجہ سے مس انڈیا رنراپ رہنے کے باوجود انہیں انڈسٹری میں کام نہیں ملا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔