ڈاکٹر سے اداکارہ بننا سوندریہ شرما کے لئے نہیں تھا آسان، ہالی ووڈ میں بھی آزما چکی ہیں قسمت
ڈاکٹر سے اداکارہ بننا سوندریہ شرما کے لئے نہیں تھا آسان، ہالی ووڈ میں بھی آزما چکی ہیں قسمت
رکتانچل ویب سیریز میں سوندریہ نے او ٹی ٹی پر ڈیبیو کیا تھا۔ اس سیریز میں وہ لیڈ اداکارہ کے طور پر نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ انہیں رانچی ڈائریز میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔
سلمان خان کے شو بگ باس 16 کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس شو میں سوندریہ شرما کنٹیسٹنٹ کے طور پر نظر آرہی ہیں۔ شو میں انٹری کے بعد سے سوندریہ ہمیشہ سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ ایسے میں فینس ان سے جڑی چھوٹی بڑی ہر بات جاننا چاہتے ہیں۔ ایسے میں اس آرٹیکل کے ذریعے جانتے ہیں محض کچھ ہی دنوں میں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی سوندریہ شرما آخر ہے کون؟
سوندریہ شرما اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک ماڈل بھی ہیں۔ اداکارہ اپنے اب تک کے کرئیر میں فلموں سے لے کر ویب سیریز تک میں کام کرچکی ہیں۔ ویسے سوندریہ اپنی خاص پہچان نہیں بنا پائی ہیں، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ بگ باس کے بگ ہاوس میں وہ کیا کمال دکھا پاتی ہیں۔ سوندریہ صرف ایک اداکارہ ہی نہیں بلکہ ڈاکٹر بھی ہیں۔ ڈینٹل میں اداکارہ نے بیچلر کورس کر رکھا ہے۔ ایکٹنگ میں کرئیر بنانے سے پہلے سوندریہ دلی کے اسپتال میں ڈینٹسٹ کے طور پر کام کیا تھا۔ حالانکہ، اسی دوران سوندریہ کو لگا کہ انہیں ایکٹنگ میں ہاتھ آزمانا چاہیے اور وہ گلیمرس دنیا میں اپنا کرئیر بنانے ممبئی آگئی۔
نیشنل اسکول آف ڈراما سے سوندریہ نے ایکٹنگ کی تربیت لی ہے۔ کئی سالوں تک انہوں نے جدوجہد کی اور آڈیشن دیا۔ رکتانچل ویب سیریز میں سوندریہ نے او ٹی ٹی پر ڈیبیو کیا تھا۔ اس سیریز میں وہ لیڈ اداکارہ کے طور پر نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ انہیں رانچی ڈائریز میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔
صرف بالی ووڈ میں ہی نہیں سوندریہ نے ہالی ووڈ فلم ونڈر وومن کے لئے بھی آڈیشن دیا تھا۔ حالانکہ، ان کا سلیکشن نہیں ہوپایا۔ سوندریہ بھوجپوری پاور اسٹار پون سنگھ کے ساتھ بھی کام کرچکی ہیں۔ تم سا کوئی پیارا کے ریمیکس میں انہیں پون سنگھ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔