உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bigg Boss 16کی حتمی تاریخ آئی سامنے، اس دن سے ٹیلی کاسٹ ہوگا سلمان خان کا سوپر ہٹ شو

    سلمان خان کے شو بگ باس کے سیزن 16کی اس تاریخ سے ہوگی شروعات۔

    سلمان خان کے شو بگ باس کے سیزن 16کی اس تاریخ سے ہوگی شروعات۔

    Bigg Boss 16 Launch Date: بگ باس سیزن 15 کو ٹی وی کی ناگن تیجسوی پرکاش نے جیتا تھا۔ فرسٹ رنر اپ پرتیک سہجپال بنے تھے۔ بگ باس 13 کو زبردست کامیابی ملی تھی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      Bigg Boss 16 Launch Date:بالی ووڈ کے بھائی جان سوپر اسٹار سلمان خان کے شو بگ باس 16 کو لے کر تازہ خبر سامنے آئی ہے۔ شو جلد ہی شائقین کو انٹرٹنمنٹ کرانے ٹی وی پر پریمیر ہوسکتا ہے۔ بگ باس سیزن 16 کے پریمیر کی کنفرم ڈیٹ بھی بتادی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بگ باس سیزن 16 شو اکتوبر مہینے کی 8 تاریخ سے لانچ ہوسکتا ہے۔ پہلے رپورٹس تھیں کہ شو یکم اکتوبر سے ٹیلی کاسٹ ہوگا لیکن تازہ رپورٹ میں شو کی ریلیز ڈیٹ 8 اکتوبر بتائی جارہی ہے۔

      اس دن سے شروع ہوگا بگ باس 16
      ریئلٹی شو بگ باس 16 کا ناظرین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ایسے میں جیسے ہی مداحوں کو شو کے آن ائیر ہونے کی خبر ملے گی ان کا جوش و خروش بڑھ جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بگ باس 16 کی ریلیز کی تاریخ 8 اکتوبر بتائی جا رہی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے ریئلٹی شو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر آئے دن نئی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ سیزن 16 میں اس بار بھی ایک نیا تھیم ہوگا اور نئے ستارے بھی۔ اس بار شو کی تھیم Aqua فارم میں رکھی گئی ہے جس میں مقابلہ کرنے والوں کو پانی کے اندر رہنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان بگ باس کے سیزن 16 کی میزبانی بھی کریں گے۔ انہوں نے اس سیزن کی میزبانی کے لیے میکرز سے بھاری فیس وصول کی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Amitabh Bachchanنے زخمی امجد خان کو دیا تھا اپنا خون، گہرا ہوگیا تھا دونوں کا دوستانہ

      یہ بھی پڑھیں:
      ’کوئی میرے ساتھ نہیں کرناچاہتاتھاکام‘سیٹ پرشراب پینے کی افواہ پرسیف علی خان نے توڑی خاموشی

      کامیاب رہا تھا سیزن 15
      بگ باس سیزن 15 کو ٹی وی کی ناگن تیجسوی پرکاش نے جیتا تھا۔ فرسٹ رنر اپ پرتیک سہجپال بنے تھے۔ بگ باس 13 کو زبردست کامیابی ملی تھی۔ اس کے بعد آئے دو سیزن زیادہ کامیاب نہیں رہے تھے۔ میکرس بھی سیزن 16 کو بڑا اور مزیدار بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کئی سیلبس کے نام سامنے آرہے ہیں۔ ان میں راجیو سین، چارو اسوپا، منور فاروقی، جنت زبیر اور فیصل شیخ کا نام شامل ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: