உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آج سے شروع ہورہا ہے Bigg Boss 16، یہاں جانیے کب اور کہاں دیکھ پائیں گے سلمان خان کا یہ سوپر ہٹ شو؟

    آج سے شروع ہورہا ہے Bigg Boss 16، یہاں جانیے کب اور کہاں دیکھ پائیں گے سلمان خان کا یہ سوپر ہٹ شو؟

    آج سے شروع ہورہا ہے Bigg Boss 16، یہاں جانیے کب اور کہاں دیکھ پائیں گے سلمان خان کا یہ سوپر ہٹ شو؟

    رپورٹس کے مطابق بگ باس 16 کے کنفرم کنٹیسٹننٹ میں ٹینا دتہ، شالین بھنوٹ، گوتم وج سنگھ، سومبل توقیر خان، شیو ٹھاکرے، شیوانی نارنگ، مانیا سنگھ، سوندیہ شرما اور نمرت کور اہلووالیہ کے نام شامل ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹی وی کا سب سے زیادہ مشہور شو بگ باس کا سیزن 16 آج یعنی یکم اکتوبر سے شروع ہونے جارہا ہے۔ بگ باس کے اس سیزن کا گرینڈ پریمیر دو حصوں میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ بگ باس 16 کے کئی پرومو جاری ہوچکے ہیں جس میں شو کے ہوسٹ سلمان خان فلمی اوتار میں نظر آرہے تھے۔ سوشل میڈیا پر بگ باس کے اس نئے سیزن کو لے کر زبردست بز بنا ہوا ہے۔ شائقین کے درمیان شو کو لے کر کافی جوش ہے کیونکہ اس بار بگ باس خود کھیلے گا والی تھیم بار بار سنائی دے رہی ہے۔ وہیں شو کے رولس میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

      یہاں دیکھ سکتے ہیں بگ باس 16
      سلمان خان قریب 12 سیزن سے لگاتار بگ باس ہوسٹ کررہے ہیں۔ بگ باس سیزن 16 آج سے شروع ہوجائے گا۔ کلرس چینل پر رات ساڑھے 9 بجے شائقین یہ شو دیکھ سکتے ہیں۔ جو لوگ ٹی وی پر یہ شو نہیں دیکھ سکتے ہیں وہ لائیو موبائل پر ووٹ ایپ کے ذریعے اس شو کو دیکھ سکتے ہیں۔ بنا ٹی وی کے بھی فینس کہیں بھی، کبھی بھی بگ باس شو دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے شائقین کو ووٹ سبسکرپشن لینا ہوگا۔ یہاں فینس 24 گھنٹے لائیو بگ باس کا مزہ لے سکتے ہیں۔ ووٹ پر فینس کو آنے والے ایپی سوڈ کی بھی جھلکیاں ملتی رہیں گی۔

      بدل گئے ہیں بگ باس کے سبھی قوانین
      بتادیں کہ بگ باس سیزن 16 میں شو کی تھیم اور فارمیٹ بھی نیا ہوگا۔ سلمان نے اپنے پہلے پرومو میں بتایا تھا کہ اس مرتبہ بگ باس ہاوس میں گریویٹی سے لے کر دن رات تک بدل سکتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ شو کے کھلاڑی بگ باس ہاوس میں کیسے رہین گے۔ اس مرتبہ بڑے بڑے ٹی وی اسٹارس اس شو کا حصہ بننے والے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ٹی وی اداکارہ ثنا امین شیخ نے لیا شوہر سے طلاق، کہا-’شادی بچانے کے لئے کردئیے6سال قربان‘

      یہ بھی پڑھیں:
      چاندنی بار کی ریلیز کو ہوئے 21 سال، مدھر بھنڈارکر نے شیئر کی تبو کی یہ Unseen تصویریں

      یہ ہیں بگ باس 16 کے کنٹیسٹنٹ
      رپورٹس کے مطابق بگ باس 16 کے کنفرم کنٹیسٹننٹ میں ٹینا دتہ، شالین بھنوٹ، گوتم وج سنگھ، سومبل توقیر خان، شیو ٹھاکرے، شیوانی نارنگ، مانیا سنگھ، سوندیہ شرما اور نمرت کور اہلووالیہ کے نام شامل ہیں۔ خطروں کے کھلاڑی کے دو کنٹیسٹننٹ کنیکا مان اور جنت زبیر کے نام بھی زیر بحث ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: