’کیمرے کے سامنے کھولوں تمہاری پول‘، انکیت نے پرینکا کو دے دی دھمکی، ایک دوسرے کو بتایا ’گھٹیا‘
’کیمرے کے سامنے کھولوں تمہاری پول‘، انکیت نے پرینکا کو دے دی دھمکی، ایک دوسرے کو بتایا ’گھٹیا‘
شو میں آنے سے پہلے دونوں نے ایک دوسرے کو سب سے اچھا دوست بتایا تھا اور ان کا لو اینگل ون سائیڈیڈ لگ رہا تھا، لیکن گزشتہ دنوں انکیت گپتا نے اشارہ کیا تھا کہ، ان کی طرف سے بھی پیار ہے۔ حالانکہ، اب ان کے درمیان دوریاں پیدا ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کی جانب سے ہوسٹ کیے جانے والے ریالیٹی شو بگ باس 16 میں ’اڑاریاں‘ کے اسٹارس پرینکا چاہر چودھری اور انکیت گپتا کی کیمسٹری ان کے فینس کو خوب پسند آرہی ہے۔
شو میں آنے سے پہلے دونوں نے ایک دوسرے کو سب سے اچھا دوست بتایا تھا اور ان کا لو اینگل ون سائیڈیڈ لگ رہا تھا، لیکن گزشتہ دنوں انکیت گپتا نے اشارہ کیا تھا کہ، ان کی طرف سے بھی پیار ہے۔ حالانکہ، اب ان کے درمیان دوریاں پیدا ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
دراصل، گزشتہ ایپی سوڈ میں شالین بھنوٹ اور پرینکا کی لڑائی ہوجاتی ہے۔ شالین پرینکا پر الزام لگاتے ہیں کہ انہوں نے ان کے میڈیکل کنڈیشن کا مذاق بنایا ہے۔ کافی وقت تک ان کے بیچ لڑائی ہوتی ہے اور انکیت بیچ بچاو کرتے ہیں۔ بعد میں انکیت جب پرینکا کو پرسکون رہنے کے لیے کہتے ہیں تو پرینکا غصہ ہوجاتی ہیں۔ وہ انکیت کو چپ ہونے کے لیے کہتی ہے۔
پرینکا-انکیت کے رشتے میں آئی دراڑ پرینکا اور انکیت کے درمیان کہاسنی ہوجاتی ہے اور ساجد انہیں صلح کرنے کے لیے کہتے ہیں۔ بعد میں پرینکا روتی ہے اور انکیت انہیں چپ کرانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن پرینکا انہیں دور رہنے کے لیے کہتی ہے۔ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ، وہ پچھلے دو سالوں سے انہیں جھیل رہی ہیں۔ انکیت ناراض ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیشہ ان کی ہی غلطی ہوتی ہے نا۔ بعد میں انکیت وہاں سے چلے جاتے ہیں۔
انکیت پرینکا نے ایک دوسرے کو دی دھمکی اب اس کا نیا پرومو سامنے آیا ہے، جس میں انکیت اور پرینکا ایک دوسرے کی پول کھولنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں پرینکا انکیت سے کہتی ہیں، آپ میرے لیے ایگزسٹ نہیں کرتے۔ اس کے بعد انکیت کہتے ہیں، مجھے تم سے کوئی امید بھی نہیں ہے۔ بتاوں کیمرے کے سامنے کھولوں پول۔ پرینکا بھڑک جاتی ہے اور کہتی ہے، یہاں بلیک میلنگ کیا چل رہی ہے انکیت گپتا۔ میں کھولوں پول۔ یہی نہیں، دونوں نے ایک دوسرے کو گھٹیا بھی بتایا۔ پھر پرینکا وہاں سے روتی ہوئی چلی جاتی ہے اور قسم کھاتی ہے کہ اب سے وہ انکیت سے کبھی بات نہیں کرے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔