اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سلمان خان کی سالگرہ پر بگ باس کے کھلاڑیوں نے دیا دھماکہ دار سرپرائز، دیکھ کر جذباتی ہوگئے’بھائی جان‘

    اس سے پہلے شو پر ایکٹر ریتیش دیشمکھ اور جنیلیا ڈسوزا بھی اپنی آنے والی فلم ’ویڑ‘ کا پرموشن کرنے کے لیے آئے تھے۔ اس فلم میں سلمان خان کے لیے خاص گانا ’بھاو‘ رکھا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹی وی ریالیٹی شو ’بگ باس16‘ کے اس سیزن میں بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کو زبردست سرپرائز ملنے والا ہے۔ اس مرتبہ ویکینڈ کا وار میں ایکٹر اور ہوسٹ منیش پال بھی نظر آرہے ہیں۔ وہیں کھلاڑیوں نے شو کے ہوسٹ سلمان خان کی سالگرہ کو مزید بہترین بنانے کی پوری تیاری کررکھی ہے۔ شو کا نیا پرومو جاری ہوچکا ہے جس میں بگ باس ہاوس کے اندر موجود سبھی کھلاڑی سلمان کے سوپر ہٹ گانوں پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

      سلمان کو ملے گا سرپرائز
      اس ویکینڈ کا وار میں منیش پال شو کی شان بڑھانے آرہے ہیں۔ شو کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منیش، پہلے تو سلمان خان کے مستی کرتے ہیں۔ پھر وہ بتاتے ہیں کہ جلد ہی میگااسٹار سلمان کی سالگرہ آنے والی ہے، بھلے اس میں تھوڑا ٹائم ہے لیکن اس کے لیے شو کے کھلاڑیوں نے تھوڑی محنت کی ہے۔ اس کے بعد بگ باس 16 کے موجودہ کھلاڑی سلمان خان کے گانوں پر ڈانس کر کے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

      بگ باس کھلاڑیوں نے لگایا انٹرٹنمنٹ کا تڑکہ
      سرپرائز کی شروعات ساجد خان سے ہوتی ہے، وہ دوستی یاری گانے پر ایم سی اسٹین کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ پھر پرینکا چہر چودھری اور انکیت گپتا کی جوڑی ’چل پیار کرے گی۔۔۔‘ گانے پر رومانس سے سماں باندھ دیتے ہیں۔ اس کے بعد شیو ٹھاکرے اور نمرت کور بھی کپل ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ سبھی کھلاڑی پھر بھائی کا برتھ ڈے گانے پر تھرکتے ہیں اور سلمان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں۔ پوری پرفامنس کو دیکھ کر سلمان خان تھوڑے ایموشنل ہوجاتے ہیں۔

      View this post on Instagram

      A post shared by ColorsTV (@colorstv)

      یہ بھی پڑھیں:

      یہ بھی پڑھیں:

      اس سے پہلے شو پر ایکٹر ریتیش دیشمکھ اور جنیلیا ڈسوزا بھی اپنی آنے والی فلم ’ویڑ‘ کا پرموشن کرنے کے لیے آئے تھے۔ اس فلم میں سلمان خان کے لیے خاص گانا ’بھاو‘ رکھا گیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: