انکیت گپتا نے ٹینا دتہ کی اصلیت کو لے کر کیے چونکانے والے انکشاف، کہا-اس نے صرف گیم کے لیے۔۔۔
انکیت گپتا نے ٹینا دتہ کی اصلیت کو لے کر کیے چونکانے والے انکشاف، کہا-اس نے صرف گیم کے لیے۔۔۔
بدھ کے ایپی سوڈ میں دیکھا گیا کہ شالین اور ٹینا کے درمیان بات چیت ہورہی ہوتی ہے کہ اچانک سے ٹینا، شالین کی ایکٹنگ کرنے لگ جاتی ہیں۔ اس درمیان، شالین، ٹینا کو آئی لو یو کہہ دیتےہیں۔
بگ باس 16 دن بہ دن مزیدار ہوتا جارہا ہے۔ شو میں ہر دن نئے ٹوئسٹ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ابھی تک عبدو کی کیوٹنیس، کیلی پال کا بگ باس کے گھر میں آنا اور کنٹیسٹنٹ کی جی توڑ لڑائی، شو کی ٹی آر پی بڑھا رہی تھی۔ لیکن اب جن کی اسٹوری پر سب کی نظر ہے، وہ ہے شالین اور ٹینا کی لو اسٹوری۔ بگ باس کے گھر میں ان دونوں کے درمیان پیدا ہورہے پیار نے شو کو الگ ہی موڑ دیا ہے۔
بدھ کو بتائے گئے ایپی سوڈ میں شالین نے ٹینا سے اپنے دل کی بات کہہ دی۔ انہوں نے ٹینا کو پرپوز کیا۔ جہاں فینس ان کی لو اسٹوری دیکھنے کا انتظار کررہے ہیں، وہیں دوسرے کنٹیسٹننٹ انکیت گپتا نے دونوں کو لے کر چونکانے والے انکشاف کیا ہے۔
انکیت نے لگایا بڑا الزام بدھ کے ایپی سوڈ میں دیکھا گیا کہ شالین اور ٹینا کے درمیان بات چیت ہورہی ہوتی ہے کہ اچانک سے ٹینا، شالین کی ایکٹنگ کرنے لگ جاتی ہیں۔ اس درمیان، شالین، ٹینا کو آئی لو یو کہہ دیتےہیں۔ شالین یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر وہ اس ہفتے شو سے باہر ہوجاتے ہیں تو یہ ضرور چاہیں گے کہ ٹینا شو جیتے۔ دونوں کے اس پیار بھرے لمحے کو انکیت گپتا نے فیک بتایا ہے۔ انہوں نے دونوں پر الزام لگاتے ہوئے بڑا انکشاف کیا ہے۔
Ankit ne kiya Bigg Boss waasiyon ke asliyat ka khulaasa, kya Tina aur Shalin ki kareebi hai ek game plan? 🫣
انکیت نے بتایا کیا ہے سچ بگ باس نے نیا پرومو جاری کیا ہے، جس میں انکیت ایک سچ کا انکشاف کررہے ہیں۔ انکیت کویہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کے دو چہرے ہیں یہاں پر، ٹینا دماغ سے کھیل رہی ہے، شالین کو اینگر ایشو ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ شالین اور ٹینا کا گیم پلان ہے۔ یہ صرف گیم کے لیے ہورہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔