اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Bigg Boss 16:شالین، ارچنا کو ایک روم میں شفٹ کرنے پر حیران ہوئے بگ باس، پرینکا سے مانگی وجہ

    Bigg Boss 16:شالین، ارچنا کو ایک روم میں شفٹ کرنے پر حیران ہوئے بگ باس، پرینکا سے مانگی وجہ

    Bigg Boss 16:شالین، ارچنا کو ایک روم میں شفٹ کرنے پر حیران ہوئے بگ باس، پرینکا سے مانگی وجہ

    پرینکا نے بہت اچھے سے سبھی کا روم ادھر اُدھر کیا اور اس دوران انہوں نے شریجیتا کے روم میں موجود سبھی لوگوں کو دوسرے روم میں شفٹ کردیا، کیونکہ ان کے روم میں کھانا زیادہ تھا۔ ان کا دیگر کھلاڑیوں کو مزا چکھانے کے انداز کی خود بگ باس نے سراہنا کی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹی وی ریالٹی شو بگ باس 16 میں آئے دن ہنگامے ہورہے ہیں۔ اس سیزن میں تو بگ باس کے بھی الگ تیور ہیں اور وہ کھلاڑیوں کی کلاس لگانے میں تھوڑی بھی نرمی نہیں برت رہے ہیں۔ جب بھی کھلاڑی لڑائی میں اپنی حد پار کرتے ہیں تو انہیں سزا دی جاتی ہے۔ گزتہ دنوں شالین بھنوٹ کو بھی کافی کڑی سزا ملی تھی، جس کا افسوس انہیں پورے سیزن رہنے والا ہے۔ شالین نے ارچنا سے دوری بنالی تھی، لیکن پرینکا نے ارچنا کو شالین کے روم میں شفٹ کر کے نہ صرف گھروالوں کو بلکہ بگ باس کو بھی چونکادیا۔

      دراصل، پچھلے ایپی سوڈ میں بگ باس نے پرینکا اور نمرت کور کو عبدو روزق کا میوزک ویڈیو بنانے کا ٹاسک دیا گیا، جسے پرینکا نے جیتا۔ انہیں بگ باس کی طرف سے گھروالوں کو اپنے حساب سے روم الاٹ کرنے کا خصوصی اختیار دیا گیا۔ پرینکا نے بہت اچھے سے سبھی کا روم ادھر اُدھر کیا اور اس دوران انہوں نے شریجیتا کے روم میں موجود سبھی لوگوں کو دوسرے روم میں شفٹ کردیا، کیونکہ ان کے روم میں کھانا زیادہ تھا۔ ان کا دیگر کھلاڑیوں کو مزا چکھانے کے انداز کی خود بگ باس نے سراہنا کی۔

      شالین-ارچنا ایک روم میں ہوئے شفٹ
      پرینکا چاہر کی ہر بات پر جہاں گھروالوں نے اتفاق ظاہر کیا، لیکن ان کے ایک فیصلے نے سبھی کے ہوش اڑادئیے اور وہ تھا شالین اور ارچنا کو ایک روم میں شفٹ کرنا۔ پرینکا نے بنا کسی رائے کے یہ فیصلہ کیا۔ اس بات سے سبھی حیران رہ گئے۔ یہاں تک کہ، شالین بھنوٹ کا بھی چہرہ دیکھنے لائق تھا۔ وہ بہت کنفیوژ نظر آئے۔ اس کو لے کر گھر میں خوب بحث بھی ہوئی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      رکول نے کیا انکشاف، دوسرے بالی ووڈ سیلبریٹی کی طرح کیوں نہیں چھپایا جیکی کے ساتھ ریلیشن شپ

      یہ بھی پڑھیں:
      انکیت نے ٹینا کی اصلیت کو لے کر کیے چونکانے والے انکشاف، کہا-صرف گیم کے لیے اس نے ۔۔۔

      پرینکا کے اس فیصلے سے بگ باس بھی حیران تھے۔ ایسے میں انہوں نے اداکارہ کو کنفیشن روم میں بلایا اور اس کی وجہ مانگی۔ پرینکا کا کہنا تھا، ارچنا کو شالین کے روم میں اس لئے شفٹ کرنا چاہتی تھی تا کہ انہیں راشن بھی ملے اور شالین کی ہیلتھ ایشوز کی وجہ سے انہیں اسی روم میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔ بگ باس نے ان کے روم الاٹ کرنے کے فیصلے کی تعریف کی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: