ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ڈپریشن سے جوجھ رہی بگ باس-3 کی کنٹیسٹنٹ جےشری، سوشل میڈیا پر لکھا۔ میں یہ دنیا چھوڑ رہی ہوں...

پچھلے کافی دنوں سے ڈپریشن سے جوجھ رہی جےشری نے اپنے فیس بک وال پر پوسٹ کیا ’ میں یہ دنیا چھوڑ رہی ہوں...‘۔

  • Share this:
ڈپریشن سے جوجھ رہی بگ باس-3 کی کنٹیسٹنٹ جےشری، سوشل میڈیا پر لکھا۔ میں یہ دنیا چھوڑ رہی ہوں...
ڈپریشن سے جوجھ رہی بگ باس-3 کی کنٹیسٹنٹ جےشری

ممبئی۔ سوشل میڈیا (Social Media) پر کنڑ اداکارہ (Kannada Actress) اور بگ باس۔ 3  (Bigg Boss 3) کی سابق کنٹیسٹنٹ رہیں جےشری (Jayashree Ramaiah) کا فیس بک پوسٹ دیکھ کر ہلچل مچ گئی۔ پچھلے کافی دنوں سے ڈپریشن سے جوجھ رہی جےشری نے اپنے فیس بک وال پر پوسٹ کیا ’ میں یہ دنیا چھوڑ رہی ہوں...‘۔ اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد ان کے دوست اور جاننے والے فورا ان سے ملنے پہنچ گئے اور کچھ بھی نامناسب قدم نہ اٹھانے کو کہا۔ حالانکہ، اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پھر ایک پوسٹ ڈالا جس میں انہوں نے خود کے محفوظ ہونے کا دعویٰ کیا۔


اداکار اشوتی شیٹی (Ashvithi Shetty) کے مطابق، جےشری پچھلے کچھ وقت سے ڈپریشن سے جوجھ رہی ہیں۔ خاندانی مسئلوں کے ساتھ وہ اپنے کام کو لے کر بھی فکرمند ہیں۔ ٹائمس آف انڈیا کی ایک خبر کے مطابق، اشوتی نے بتایا کہ کئی بار جےشری نے ان سے ساجھا کیا کہ وہ اچھا محسوس نہیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے جےشری کو یقین دلایا کہ سب اچھا ہو گا۔ لیکن پریشانی یہ تھی کہ جےشری اپنا فون نمبر مسلسل بدلتی رہتی تھیں۔ اس لئے ان سے مسلسل رابطے میں رہنا مشکل ہو گیا تھا۔




اشوتی نے آگے بتایا کہ چار ماہ پہلے جےشری اپنے ہی گھر میں چلی گئی اور اس نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں اس نئی ترقی سے خوش ہے۔ کچھ دن پہلے میں نے سوشل میڈیا پر اس کو میسیج کر کے بات کی تو جےشری نے کہا کہ سب ٹھیک ہے۔ لیکن آج صبح اس اپڈیٹ کو دیکھ کر ہم حیران رہ گئے۔ اس سے پھر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ وہ اسپتال میں بھرتی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 22, 2020 04:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading